حیدرآباد
مرغوں کی لڑائی۔حیدرآباد کی راجندر نگر پولیس نے 14 افراد کو گرفتار کر لیا
پولیس نے باکارم گاؤں کی سرحد میں واقع ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا جہاں یہ غیر قانونی مقابلہ منعقد کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے منتظمین کے بشمول 14 افراد کو گرفتار کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے معین آباد میں راجندر نگر پولیس نے بڑے پیمانہ پر جاری مرغوں کی لڑائی کے خفیہ اڈے کا پردہ فاش کیا۔
پولیس نے باکارم گاؤں کی سرحد میں واقع ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا جہاں یہ غیر قانونی مقابلہ منعقد کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے منتظمین کے بشمول 14 افراد کو گرفتار کیا۔
منتظم کی شناخت داتلا کرشنم راجو کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق راجمندری سے ہے۔
پولیس نے ملزمین کے پاس سے 60,950 روپے کی نقد رقم، چار کاریں، 13 موبائل فون، 18 چاقو (مرغوں کی لڑائی میں استعمال ہونے والے) اور جملہ22 لڑاکا مرغوں کو ضبط کرلیا۔