تلنگانہ
کانگریس کارپوریٹرس نے بی آرایس کارپوریٹرس کے حملہ کا الزام لگایا
تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے بنڈلہ گوڑہ علاقہ کے حدود میں کانگریس کے کارپوریٹرس نے ان پر بی آرایس کارپوریٹرس کے حملہ کا الزام لگایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے بنڈلہ گوڑہ علاقہ کے حدود میں کانگریس کے کارپوریٹرس نے ان پر بی آرایس کارپوریٹرس کے حملہ کا الزام لگایا۔
اس خصو ص میں راجندرنگر پولیس اسٹیشن پہنچ کر کی گئی شکایت میں ان کارپوریٹرس نے الزام لگایا کہ اپوزیشن بی آرایس ایم ایل اے پرکاش گوڑکی موجودگی میں یہ حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ پودے لگانے کے پروگرام ون مہوتسو کے موقع پر اچانک یہ حملہ کیاگیا۔
انہوں نے انصاف کامطالبہ کرتے ہوئے راجندرنگرپولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔