حیدرآباد

جی ایس پی ڈی اور فی کس آمدنی میں کمی،کانگریس قیادت ذمہ دار: کے ٹی آر

''کانگریس نے ایک نامناسب رہنما کو ایک اہم عہدے پر فائز کر کے اُس ریاست کو تباہ کر دیا جو دہائیوں کی جدوجہد سے تعمیر ہوئی تھی، اور اب وہ چار کروڑ عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں،'' ۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگذارصدر کے ٹی راما راؤ نے تلنگانہ کی مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار (جی ایس پی ڈی) اور فی کس آمدنی میں مالی سال 2024-25 کے دوران ریکارڈ کی گئی کمی کے لئے کانگریس قیادت کو موردِ الزام ٹھہرایا۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ دہلی کی جماعتوں پر بھروسہ کرنا تلنگانہ کو تباہی کی طرف لے جائے گا اور یہ بات ایک بار پھر ثابت ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تلنگانہ کے عوام سیاسی جماعتوں اور ویژن سے عاری لیڈروں پر اعتماد کرنے کے نتائج بھگت رہے ہیں۔

”کانگریس نے ایک نامناسب رہنما کو ایک اہم عہدے پر فائز کر کے اُس ریاست کو تباہ کر دیا جو دہائیوں کی جدوجہد سے تعمیر ہوئی تھی، اور اب وہ چار کروڑ عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں،” ۔

حیدرآباد کے رئیل اسٹیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے راما راؤ نے کہا کہ ایک اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی ریاست کو معیشت کی نچلی سطح پر لے جانا ناقابل معافی گناہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کانگریس کے ہاتھوں میں تلنگانہ کو سونپنے کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔