جرائم و حادثات

اے پی: پٹاخوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔ تین افراد زندہ جھلس کر ہلاک

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروپتی، کواکلی گاوں میں پٹاخوں کے گودام میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ کل پیش آیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروپتی، کواکلی گاوں میں پٹاخوں کے گودام میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ کل پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب
ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا

مہلوکین کی شناخت 26سالہ ایس ناگیندر، 36سالہ شنکرئیا اور 45سالہ یدوکونڈلا کے طورپر کی گئی ہے۔

گودام کے مالک ویراراگھولو اور ایک شخص جس کی شناخت کلیان کمار کے طورپر کی گئی ہے شدید طور پرجھلس گئے۔

ان کوعلاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

اس واقعہ میں پٹاخے پھٹ پڑے جس سے علاقہ میں کثیف دھویں کے ساتھ آگ کے شعلے نظرآئے۔

مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو دی جس کے بعد چوکس فائر بریگیڈکے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پرقابو میں کیا۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w