تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس کو 80نشستوں پر کامیابی ملے گی:کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی

تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے اس یقین کااظہار کیاکہ ریاست میں کانگریس کو 80نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی اور کانگریس ہی ریاست میں اقتدار پرفائز ہوگی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے اس یقین کااظہار کیاکہ ریاست میں کانگریس کو 80نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی اور کانگریس ہی ریاست میں اقتدار پرفائز ہوگی۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

انہوں نے ایک تلگونیوز چینل سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاست میں کانگریس کی جانب سے جن 6ضمانتوں کا اعلان کیاگیا ہے، اس کی نقل وزیراعلی چندرشیکھرراو نے کی۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے دورہ تلنگانہ سے پارٹی کیڈر میں نیاجوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس میں کوئی داخلی اختلافات نہیں ہیں۔ ہم سب مل کر انتخابات میں کام کریں گے۔