تلنگانہ

حلقہ کونسل گریجویٹس کھمم، ورنگل کا ضمنی الیکشن کانگریس امیدوار تین مار ملنا فاتح

بی آر ایس ایم ایل سی پلے راجیشور ریڈی نے حلقہ اسمبلی جنگاؤں سے منتخب ہونے کے بعد کونسل کی نشست سے استعفیٰ دے دیاتھا جس کی وجہ سے یہ ضمنی الیکشن ناگزیر ہوگیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمراں جماعت کانگریس نے قانون ساز کونسل کے حلقہ گریجویٹس ورنگل۔ کھمم۔ نلگنڈہ کا ضمنی الیکشن جیت لیا ہے۔ کانگریس امیدوار چنتا پنڈو نوین عرف تین مار ملنا نے قریبی حریف و بی آر ایس امیدوار راکیش ریڈی کو شکست دے دی۔

متعلقہ خبریں
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
تلنگانہ اسمبلی کا فروری میں بجٹ سیشن طلب
ٹی ہریش راؤ 6فروری کو اسمبلی میں ریاستی بجٹ پیش کریں گے

 جمعہ کی شب نتیجہ کا اعلان کردیا گیا۔ جس میں تین مار ملنا کو فاتح قرار دیا گیا۔ کانگریس امیدوار، دوسرے ترجیح ووٹ میں راکیش ریڈی سے14ہزار ووٹوں سے آگے تھے۔ رٹرننگ آفیسر داساری ہری چندنا نے کل رات دیر گئے تین مار ملنا کو کامیابی کی سند حوالہ کی۔ ووٹوں کی گنتی 5جون کو 8بجے صبح شروع ہوئی تھی۔

اور اس کا اختتام7 جون کو10:30 بجے شب عمل میں آیا۔ بی جے پی امیدوار جی پریمندر ریڈی کے انتخابی معرکہ سے باہر ہونے کے بعد تین مار ملنا نے اپنے قریبی حریف راکیش ریڈی پر مضبوط سبقت برقرار رکھی جس کے بعد کانگریس امیدوار کے حامیوں اور مداحوں نے جشن منانا شروع کردیا۔

 راکیش ریڈی نے کہا کہ اگرچیکہ ٹیکنیکل طور پر انہیں شکست ہوئی ہے مگر اخلاقی طور پر وہ اور ان کی پارٹی کامیاب رہی ہے۔ دوسری ترجیح کے ووٹوں کی گنتی جمعرات کی رات سے شروع ہوئی اور جمعہ کو ختم ہوئی۔

 نلگنڈہ کے رائے شماری مرکز میں تقریباً2800 انتخابی عملہ نے62گھنٹوں تک3,36,013 ووٹوں کی گنتی کی۔ 27 مئی کو منعقدہ ضمنی الیکشن میں 72.44 فیصد رائے دہندوں نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا ہے۔ اس الیکشن میں بیالٹ پیپرس کا استعمال کیا گیا۔

 بی آر ایس ایم ایل سی پلے راجیشور ریڈی نے حلقہ اسمبلی جنگاؤں سے منتخب ہونے کے بعد کونسل کی نشست سے استعفیٰ دے دیاتھا جس کی وجہ سے یہ ضمنی الیکشن ناگزیر ہوگیا تھا۔

a3w
a3w