شمالی بھارت

وارانسی میں کورونا کی دوبارہ دستک، دو سالہ معصوم بچہ کووڈ-19 سے متاثر

قابلِ ذکر ہے کہ وارانسی میں گزشتہ چند دنوں کے دوران کووڈ-19 کا یہ تیسرا معاملہ سامنے آیا ہے

وارانسی :   اتر پردیش کے وارانسی میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر دستک دی ہے۔ چندولی کے رہائشی دو سالہ معصوم بچے کو بخار، نزلہ اور کھانسی کی شکایت کے بعد اہل خانہ نے ککرمتا علاقے کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا، جہاں جانچ کے دوران اس کے کووڈ-19 سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

کووڈ-19 کی تصدیق کے بعد بچے کو فوری طور پر اسپتال کے علیحدہ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی حالت مستحکم ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ وارانسی میں گزشتہ چند دنوں کے دوران کووڈ-19 کا یہ تیسرا معاملہ سامنے آیا ہے۔ محکمۂ صحت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔