تلنگانہ

تیندوے کے حملہ میں گائے کا بچھڑا ہلاک، کسانوں میں خوف

اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد بالخصوص کسانوں میں تشویش پائی جاتی ہے جن کا کہنا ہے کہ قبل ازیں بھی اسی علاقہ میں تیندوے نے بچھڑے پر حملہ کرتے ہوئے اس کو ہلاک کردیاتھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے راجناسرسلہ ضلع میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے نلہ گنٹہ علاقہ میں گائے کے بچھڑے پر اس جنگلی جانورنے حملہ کرتے ہوئے اس کوہلاک کردیا۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
حیدرآبادی خاتون کو سوشل میڈیا پر ہراسانی، ملزم گرفتار
بلارم علاقہ میں کتے کے منہ میں نومولود کے سر سے سنسنی
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک

اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد بالخصوص کسانوں میں تشویش پائی جاتی ہے جن کا کہنا ہے کہ قبل ازیں بھی اسی علاقہ میں تیندوے نے بچھڑے پر حملہ کرتے ہوئے اس کو ہلاک کردیاتھا۔

ان کسانوں نے کہاکہ وہ اس تیندوے کے سبب اپنے کھیتوں کو جانے سے خوف محسوس کررہے ہیں۔کسانوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ اس تیندوے کو پکڑنے کو یقینی بنائے تاکہ وہ راحت کی سانس لے سکیں۔

a3w
a3w