جرائم و حادثات

اوڈیشہ: سڑک حادثے میں چھ باراتیوں کی موت

سمبل پور: اوڈیشہ کے جھارسوگوڑا ضلع میں جمعرات کی رات دیر ایک گاڑی کے نہر میں گرنے سے چھ باراتیوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے جبکہ ایک لاپتہ ہے۔

سمبل پور: اوڈیشہ کے جھارسوگوڑا ضلع میں جمعرات کی رات دیر ایک گاڑی کے نہر میں گرنے سے چھ باراتیوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے جبکہ ایک لاپتہ ہے۔

سبھی مرنے والے جھارسوگوڑا ضلع کے لکھن پور بلاک کے تحت بردھرا گاؤں کے رہنے والے تھے اور مرنے والے دو بھائی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو سنبل پور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور سبھی مرنے والوں کی لاشیں سنبل پور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بارات کے گیارہ ارکان ایک گاڑی میں سمبل پور کے پرما پور گاؤں سے جھارسوگوڑا ضلع کے لکھن پور بلاک کے برادھارا گاؤں واپس آرہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ گاڑی کا ڈرائیور ابھی لاپتہ ہے۔ اس کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ڈرائیور کا سراغ لگنے کے بعد ہی حادثے کی واضح تصویر سامنے آئے گی۔

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے زندہ بچ جانے والوں میں سے ایک نے بتایا کہ گاڑی میں 11 افراد سوار تھے۔

اگرچہ بارات کے تقریباً 80 ارکان پانچ سے چھ گاڑیوں میں دولہا کے ساتھ تھے، لیکن شادی کی رسمیں شروع ہونے سے پہلے ہی یہ گاڑی شادی کی تقریب سے نکل گئی۔

ذریعہ
یو این آئی