تلنگانہ
دسہرہ کے موقع پر آر ٹی سی مسافرین سے زیادہ کرایہ کی وصولی پر تنقید
سابق وزیر و ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ہریش راؤ نے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے دسہرہ اور بتکماں تہوار کے موقع پر آر ٹی سی کے مسافرین سے زیادہ رقم وصول کرنے پر برہمی کااظہار کیا۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) سابق وزیر و ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ہریش راؤ نے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے دسہرہ اور بتکماں تہوار کے موقع پر آر ٹی سی کے مسافرین سے زیادہ رقم وصول کرنے پر برہمی کااظہار کیا۔
ٹی ہریش راؤ نے اخباری بیان میں بتایا کہ انتظامیہ آر ٹی سی نے عوام کو واقف کروائے بغیر آر ٹی سی کے کرایوں میں اضافہ کرایا۔
انہوں نے کہا کہ جوبلی بس اسٹانڈ سے سدی پیٹ کا کرایہ 140 روپے ہے، مسافرین سے 200 روپے کرایہ وصول کیا گیا۔
مسافر کو دوبارہ سدی پیٹ سے جے بی ایس واپس آنے 200 روپے کرایہ حاصل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عام دنوں میں ہنمکنڈہ تا حیدرآباد سوپر لکژری بس کا کرایہ 300 روپے ہوتا ہے۔
دسہرہ تہوار کے موقع پر 420روپے وصول کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگ ہی آر ٹی سی کی بس سے سفر کرتے ہیں۔ حکومت کا رویہ باعث افسوس ہے۔