سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ویڈیو: بارش سے بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی حالت خراب، مودی نے حال ہی میں کیا تھا افتتاح

گذشتہ ہفتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں افتتاح کردہ بندیل کھنڈایکسپریس وے کی مضبوطی کی حقیقت پہلی بارش میں ہی عیاں ہوگئی۔

ارئی: گذشتہ ہفتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں افتتاح کردہ بندیل کھنڈایکسپریس وے کی مضبوطی کی حقیقت پہلی بارش میں ہی عیاں ہوگئی۔ بدھ سے شروع ہوئی بارش سے ایکسپریس وے متعدد جگہوں پر اکھڑ گیا اور اس میں گڈھے نظر آنے لگے۔

کافی شاندار افتتاحی تقریب کے انعقاد کو ابھی ہفتہ بھی نہیں گذرا ہے کہ پہلی بارش کا سامنا کررہے بندیل کھنڈایکسپریس وے کی لائف لائن اکھڑ گئی، کہیں دو تین فٹ کے گہرے گڈھے بن گئے تو کہیں سڑک کا بڑا حصہ ہی اکھڑ گیا۔سڑک پر کئی جگہ بنے گڈھوں نے کئی حادثات کا بھی سبب بنے۔

جالون کے چھریا سلیم پور سے نکلے اس ایکسپریس وے پر 2 سے 3 فٹ گہرے گڈھے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان گڈھوں کی وجہ سے کئی مسافروں کی گاڑی کو نقصان پہنچنے اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔جگہ جگہ پھیلے سڑک کے ملبے کو جے سی بی سے اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 16جولائی کو ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ایکسپریس وے کی تعمیر میں 28ماہ لگے ہیں۔اعلی کوالٹی کا بنا کر حکومت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ کوئی بھی کام ایمانداری سے کیا جائے تو وہ کوالٹی سے پر ضرور ہوگا۔ لیکن کوالٹی کے سلسلے میں کئے گئے سبھی دعوی پانچ دن بعد ہوئی بارش میں بہہ گئے۔