سوشیل میڈیامہاراشٹرا

نوجوان کا بائیک پر 2 لڑکیوں کے ساتھ خطرناک اسٹنٹ ، ویڈیو وائرل

ممبئی ٹریفک پولیس نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ بی کے سی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیاگیا ہے۔ ملزم کی شناخت کیلئے تفتیش جاری ہے۔ اگر کسی کے پاس اس ویڈیو میں موجود افراد کے بارے میں کوئی معلومات ہے تو آپ ہمیں براہ راست ڈی ایم کرسکتے ہیں۔

ممبئی: انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں تین نوجوان خطرناک بائیک اسٹنٹ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ممبئی پولیس نے جمعہ کو کیس درج کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بغیر ہیلمٹ کے ایک لڑکا مزید 2 لڑکیوں کے ساتھ بائیک اسٹنٹ کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا
لڑکی کا برہنہ ویڈیو تیار کرنے پر کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالک کے خلاف کیس درج
پلوامہ میں کشمیری پنڈت سنجئے شرما کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا

ویڈیو کی بنیاد پر ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ممبئی ٹریفک پولیس نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ بی کے سی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیاگیا ہے۔ ملزم کی شناخت کیلئے تفتیش جاری ہے۔ اگر کسی کے پاس اس ویڈیو میں موجود افراد کے بارے میں کوئی معلومات ہے تو آپ ہمیں براہ راست ڈی ایم کرسکتے ہیں۔

ویڈیو اصل میں ٹویٹر پر پوتھول واریرز فاؤنڈیشن نے پوسٹ کیاہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ خطرناک اسٹنٹ جس میں بائیک پر پیچھے بھی 2 افراد سوار ہے۔ ایک بائیک چلانے والے کے آگے اور ایک پیچھے بغیر ہیلمٹ براہ کرم انہیں پکڑو۔

ایک اور ٹویٹ میں ممبئی پولیس نے کہا کہ نہ صرف جرمانہ بلکہ اس ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمین کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور انہیں قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ویڈیو میں نظر آنے والی دو لڑکیوں کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسی ایف آئی آر میں ان کے خلاف آئی پی ایس کی دفعہ 114 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو ہریانہ پولیس نے ایک وائرل ویڈیو کے سلسلہ میں دو افراد کو گرفتار کیا جس میں ان میں سے ایک گروگرام میں اپنی چلتی کار سے کرنسی نوٹ پھینکتے ہوئے نظر آیاتھا۔ حکام نے ملزم کی شناخت زوراور سنگھ، کلسی اور گرپریت سنگھ کے نام سے کی ہے۔ پولیس نے بتایاکہ اس معاملہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ( اے سی پی) وکاس کوشک نے کہاکہ دونوں ملزم زوراور سنگھ کلسی اور گرپریت سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا۔ اُنہوں نے ایک وائرل ویڈیو بنایا جس میں ان میں سے ایک گروگرام میں چلتی کار سےنوٹ پھینکتے ہوئے نظر آیا تھا۔

اے سی پی نے کہاکہ زوراور سنگھ کلسی کے قبضہ سے نوٹ ضبط کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موٹر سائیکل پر سوار دو دیگر افراد ویڈیو ریکارڈ کررہے تھے۔ ہم نے زوراور سنگھ کالسی سے کرنسی نوٹ ضبط کرلئے اور اس کی کار کا سراغ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ تفتیش جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔