حیدرآباد
حسینی علم میں اتفاقی طورپر گولی کے چل جانے سے ہیڈ کانسٹیبل کی موت
پرانا شہر حیدرآباد کے حسینی علم پولیس اسٹیشن حدود میں اتفاقی طورپر گولی کے چل جانے کے نتیجہ میں ہیڈ کانسٹیبل کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: پرانا شہر حیدرآباد کے حسینی علم پولیس اسٹیشن حدود میں اتفاقی طورپر گولی کے چل جانے کے نتیجہ میں ہیڈ کانسٹیبل کی موت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نلگنڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والا 30سالہ بھوپتی سری کانت حسینی علم پولیس اسٹیشن میں ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر کام کر رہا تھا۔
سریکانت سورہا تھا کہ اچانک اتفاقی طورپر گولی چل پڑی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
اس کو علاج کے لئے فوری طور پر عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔