حیدرآباد

حیدرآباد کے چند علاقوں میں اچانک بارش، آئندہ 3دنوں تک بارش کا امکان

شہر حیدرآباد میں موسم اچانک تبدیل ہوگیا اور شہر کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔اتوار کی دوپہر تک تیز، چلچلاتی دھوپ سے پریشان شہریوں کو بارش نے کسی قدر گرمی سے راحت دلائی۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں موسم اچانک تبدیل ہوگیا اور شہر کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔اتوار کی دوپہر تک تیز، چلچلاتی دھوپ سے پریشان شہریوں کو بارش نے کسی قدر گرمی سے راحت دلائی۔

متعلقہ خبریں
گرمی کی لہر: تعلیمی اداروں کو 18 جون تک بند رکھنے کی ہدایت

تیز ہواؤں کے جھکڑ کے ساتھ شہر کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، پنجہ گٹہ، امیر پیٹ، ایس آر نگر، کوکٹ پلی، خیریت آباد، عابڈس، کوٹھی اور دلسکھ نگر میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔

ہوا کے کم دباؤ کے مرکز کے زیر اثر تلنگانہ میں آئندہ 3دنوں تک بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔ ریاست تلنگانہ کے چند اضلاع میں اتوار کے روز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ریاست میں ہفتہ کے روز اعظم ترین درجہ حرارت46 ڈگری سلسیس سے تجاوز کرگیا۔ ہفتہ کے روز ضلع سوریا پیٹ کا موضع لکاورم، ریاست کا گرم مقام رہاجہاں اعظم ترین درجہ حرارت46.1 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔

مرکز موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ2دنوں تک اعظم ترین درجہ حرارت میں اضافہ ممکن ہے۔ ریاست بھر میں جون کے پہلے ہفتہ میں اعظم ترین درجہ حرارت 41سے 44ڈگری سلسیس رہنے کا امکان ہے۔