دہلی
دھنکھڑ نے آرمی ڈے پر دی مبارکباد
انہوں نے کہا ’’آرمی ڈے پر ہندوستانی سروس کے جوانوں اور سابق فوجیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے آرمی ڈے پر فوجیوں اور سابق فوجیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ان کی ہمت اور بے لوث خدمات کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔
بدھ کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی ہمت، عزم اور بے لوث خدمات ملک کی سلامتی اور خودمختاری کی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا ’’آرمی ڈے پر ہندوستانی سروس کے جوانوں اور سابق فوجیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
ہمارے سابق فوجی ملک کا بیش قیمتی اثاثہ ہیں جو دفاعی افواج کے حوصلے کو برقرار رکھتے ہیں اور معاشرے کی فلاح و بہبود میں اپنا رول ادا کرتے ہیں۔
ان کے تعاون کا احترام کرنا ہمارا فرض ہے۔ جے ہند۔
مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ ہندوستان ان کی غیر معمولی ہمت اور بے لوث خدمات کے لئے شکر گزار رہے گا۔