کیا واقعی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق ہوگئی؟، والد عمران مرزا کا بڑا بیان
ثانیہ مرزا کے والد عمران نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ یہ 'خلع' تھا۔ 'خلع' کے تحت ایک مسلم عورت کو اپنے شوہر کو یکطرفہ طور پر طلاق دینے کا حق حاصل ہے۔ 'خلع' لینے کی خواہش صرف بیوی ہی کرسکتی ہے۔ عمران مرزا کا یہ بیان وائرل ہو رہا ہے۔
حیدرآباد: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ثنا جاوید سے شادی کر لی ہے۔ یہ ان کی تیسری شادی ہے۔ اس سے قبل ان کی شادی ہندوستان کی عائشہ صدیقی (ماہا صدیقی) اور اس کے بعد حیدرآبادی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی۔ 2010 میں شعیب نے ثانیہ سے شادی کے لیے عائشہ سے طلاق لے لیا تھا۔
اس کے بعد جب ثانیہ سے فاصلے بڑھنے کی خبریں آئی تو سب کے ذہنوں میں یہ سوال تھا کہ کیا دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی ہے؟ اب سارا معاملہ ثانیہ کے والد عمران مرزا کے ایک بیان سے واضح ہو گیا ہے۔ طلاق شعیب ملک نے نہیں دی بلکہ ثانیہ مرزا نے خلع لیا تھا۔
ثانیہ مرزا کے والد عمران نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ یہ ‘خلع’ تھا۔ ‘خلع’ کے تحت ایک مسلم عورت کو اپنے شوہر کو یکطرفہ طور پر طلاق دینے کا حق حاصل ہے۔ ‘خلع’ لینے کی خواہش صرف بیوی ہی کرسکتی ہے۔ عمران مرزا کا یہ بیان وائرل ہو رہا ہے۔
خلع طلاق کی دوسری شکل ہے۔ طلاق سے اس کا فرق صرف یہ ہے کہ اسے عورت کی طرف سے لیا جا سکتا ہے۔ خلع کے ذریعہ عورت اپنے شوہر سے رشتہ توڑ سکتی ہے۔ طلاق میں مرد اپنی بیوی سے علیحدگی کا فیصلہ کرتا ہے جبکہ دوسری طرف خلع میں بیوی اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کرتی ہے۔ اس قسم کی طلاق کا ذکر قرآن و حدیث میں بھی ہے۔
خلع کے لیے میاں بیوی دونوں کی رضامندی ضروری ہے۔ خلع کا عمل مسلم خواتین کو باعزت اور باوقار طریقہ سے طلاق لینے کا اختیار فراہم کرتا ہے جو اپنی شادی سے ناخوش ہیں۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کی دوسری بیوی تھیں۔ اس سے قبل انہوں نے ہندوستان کی عائشہ صدیقی سے شادی کی تھی۔ 2010 میں انہوں نے ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی۔ آٹھ سال بعد دونوں والدین بن گئے۔ ان دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔
اب دونوں کی شادی کے 13 سال بعد علیحدگی ہو گئی ہے۔ اب شعیب نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی ہے۔ ہفتہ کو شعیب نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرکے اس کی تصدیق کی۔
پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ثنا جاوید کی بھی طلاق ہوگئی تھی۔ ثنا جاوید نے 2020 میں عمیر جسوال سے شادی کی۔ تاہم دونوں جلد ہی الگ ہو گئے۔ بعد ازاں دونوں نے اپنے اپنے اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دیں۔ پھر دونوں کے درمیان طلاق کا معاملہ سامنے آیا۔ 28 سالہ ثنا پاکستان کے کئی ٹی وی شوز میں نظر آ چکی ہیں۔
شعیب اور ثنا کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں بہت پہلے سے سامنے آرہی تھیں۔ شعیب نے حال ہی میں ثنا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد بھی دی تھی۔ شعیب نے لکھا تھا ’’ہیپی برتھ ڈے دوست! اس کے ساتھ پاکستانی کرکٹر نے ثنا کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔ ادھر ثنا نے انسٹاگرام پر اپنا نام بدل کر ثناء شعیب ملک رکھ لیا ہے۔