حیدرآباد

دلجیت کو شراب، منشیات اور تشدد کے فروغ کے گانے نہ گانے کی ہدایت

نوٹس میں دلجیت کو اس بات کی بھی ہدایت دی کہ کنسٹرٹ کے دوران بچوں کو اسٹیج پر مدعونہ کریں۔ یہ کنسٹرٹ جی ایم آر آیرینا، ایر پورٹ ایروچ روڈ پر آج منعقد ہوگا۔ محکمہ بہبود خواتین واطفال کے ضلع رنگاریڈی کے عہدیدار نے 7 نومبر کو دلجیت کو نوٹس جاری کی۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے پنجاب کے گلوکار دلجیت دوسانجھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ یہاں جمعہ کے روز منعقد شدنی لومیناتی کنسٹرٹ میں شراب، منشیات اور تشدد کو فروغ دینے والا کوئی گانا (نغمہ) نہ گائے۔

متعلقہ خبریں
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
حکومت تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے پر عزم: سریدھر بابو
فلم ”گیم چینجر“کے اضافی شوز اور ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی اجازت سے حکومت دستبردار، احکام جاری
پرجاوانی پروگرام کی تاریخ تبدیل
سلائی مشینوں کی تقسیم، اہل عیسائی خواتین سے درخواستیں مطلوب

نوٹس میں دلجیت کو اس بات کی بھی ہدایت دی کہ کنسٹرٹ کے دوران بچوں کو اسٹیج پر مدعونہ کریں۔ یہ کنسٹرٹ جی ایم آر آیرینا، ایر پورٹ ایروچ روڈ پر آج منعقد ہوگا۔ محکمہ بہبود خواتین واطفال کے ضلع رنگاریڈی کے عہدیدار نے 7 نومبر کو دلجیت کو نوٹس جاری کی۔

 چندی گڑھ کے ایک پروفیسر پنڈت راؤ دھرینوار کی شکایت پر انہیں یہ نوٹس جاری کی گئی۔ اپنی شکایت میں انہوں نے دلجیت کو لائیو شو میں اس طرح کے گانے گانے سے روکنے کی خواہش کی تھی۔ شکایت کنندہ نے ایک ویڈیو ثبوت کے طور پر پیش کیا جس میں دہلی میں منعقدہ ایک لائیو شو کے دوران دلجیت کو شراب، منشیات اور تشدد کے فروغ کے گانے گاتے ہوئے دکھایا گیا۔

دہلی میں یہ شو26 اور27 اکتوبر کو منعق ہوا تھا۔ اس ویڈیو ثبوت پر ہم نے دلجیت کو ایڈؤانسڈ میں یہ نوٹس جاری کی ہے۔ جس میں انہیں شراب، منشیات اور تشدد کو بڑھاوا دینے والے گانے نہ گانے کی ہدایت دی گئی۔