دہلی

مسجد میں میٹنگ پر ہنگامہ، لباس اور تقدس کا خیال نہیں رکھا گیا، مولانا رضوی کی ڈمپل یادو پر سخت تنقید

آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا مفتی شہاب الدین رضوی بریلوی نے ان پر کڑی تنقید کی ہے۔ یہ میٹنگ مبینہ طور پر ایک مسجد کے اندر منعقد ہوئی تھی اور اِس میں سماج وادی پارٹی قائدین بشمول ڈمپل یادو نے شرکت کی تھی جس پر مسلمانوں کا ایک گوشہ بھڑک گیا ہے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی رکن لوک سبھا ڈمپل یادو، ایک مسجد کے اندر سیاسی میٹنگ میں شرکت کرنے کے بعد مذہبی تنازعہ میں گھر گئی ہیں۔

آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا مفتی شہاب الدین رضوی بریلوی نے ان پر کڑی تنقید کی ہے۔ یہ میٹنگ مبینہ طور پر ایک مسجد کے اندر منعقد ہوئی تھی اور اِس میں سماج وادی پارٹی قائدین بشمول ڈمپل یادو نے شرکت کی تھی جس پر مسلمانوں کا ایک گوشہ بھڑک گیا ہے۔

مولانا رضوی نے اپنے ایک سخت بیان میں آئی اے این ایس کو بتایا کہ ڈمپل یادو کو مسجد کے تقدس اور اپنے لباس پر دھیان دینا چاہئے تھا۔ دوپٹے کے بغیر مسجد کے اندر ان کی موجودگی سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد عبادت کرنے کے لئے ایک مقدس مقام ہے، سیاست کرنے کا نہیں۔ انہوں نے ڈمپل یادو اور سماج وادی پارٹی کی قیادت سے معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا۔ مولانا رضوی نے اِس واقعہ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے ایس پی  کے رکن پارلیمنٹ محب اللہ ندوی پر بھی تنقید کی، جنہوں نے اس میٹنگ کی راہ ہموار کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کو سیاسی پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے پر انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔