انٹرٹینمنٹ
ڈائرکٹر علی عباس ظفر کٹرینہ کیف کے ساتھ فلم بنانا چاہتے ہیں
علی عباس ظفر نے کہا کہ کٹرینہ اور وہ دونوں بے حد قریبی دوست ہیں، لیکن پروفیشنل بھی ہیں۔ حالانکہ دوست ہونے کے بعد بھی ضرووری نہیں ہے کہ دونوں ساتھ کام کرتے رہے۔

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر علی عباس ظفر ، کٹرینہ کیف کے ساتھ پھر سے فلم بناناچاہتے ہیں۔ علی عباس ظفر نے کٹرینہ کیف کے ساتھ ’میرے برادر کی دلہن‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘اور ’بھارت‘بنائی ہے۔
علی عباس ظفر پھر سے کٹرینہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ علی عباس ظفر نے کہا کہ جیسے ہی وہ دوسرے پروجیکٹ ختم کریں گے، ویسے ہی وہ اور کٹرینہ فلم پر کام کرنا شروع کر دیں گے۔
علی عباس ظفر نے کہا کہ کٹرینہ اور وہ دونوں بے حد قریبی دوست ہیں، لیکن پروفیشنل بھی ہیں۔ حالانکہ دوست ہونے کے بعد بھی ضرووری نہیں ہے کہ دونوں ساتھ کام کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کٹرینہ اکثر ایک دوسرے کے خیالات پربات کرتے ہیں، یہاں تک کہ ان پروڈکس پر بھی ، جن پر وہ ایک ساتھ کام نہیںکر رہے ہیں ۔