مذہب

طلاق دی یا نہیں؟ شک کی صورت میں شرعی حکم کیا ہے؟

طلاق صرف شک سے واقع نہیں ہوتی ، اگر اس کو طلاق دینا یاد نہ ہو ، نہ ایسے معتبر گواہان موجود ہوں جو اس کے طلاق دینے کی گواہی دیں تو محض شک کی بنیاد پر طلاق واقع نہیں ہوگی:

سوال:- میرے ایک دوست کو شک ہے کہ شاید اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دیا ہے ؛ لیکن وہ یقین کے ساتھ کچھ کہنے کے موقف میں نہیں ہے ،

کیا اس صورت میں اس کی بیوی پر طلاق واقع ہوجائے گی یا اس سے کہا جائے گا کہ وہ اس عورت سے الگ رہے؟
( برهان الدین، حشمت پیٹ)

جواب:- طلاق صرف شک سے واقع نہیں ہوتی ، اگر اس کو طلاق دینا یاد نہ ہو ، نہ ایسے معتبر گواہان موجود ہوں جو اس کے طلاق دینے کی گواہی دیں تو محض شک کی بنیاد پر طلاق واقع نہیں ہوگی:

’’ ومنھا عدم الشک من الزوج فی الطلاق وھو شرط الحکم ، بوقوع الطلاق حتی لو شک فیہ لا یحکم بوقوعہ حتی لا یجب علیہ أن یعتزل امرأتہ‘‘ ۔ (بدائع الصنائع: ۳؍۱۹۹)