تلنگانہ
ٹرینڈنگ

گھر کے باہر کھیل رہے بچہ پر کتوں کا حملہ (ویڈیو وائرل)

سنگاریڈی کے سری نگر کالونی میں پیش آئے اس حادثہ میں جملہ 6 کتوں نے بچہ پر اُس وقت حملہ کردیا جب بچہ گھر کے باہر اکیلا کھیل رہا تھا۔ بچہ کی چیخ وپکار سن کر مقامی لوگوں نے اُسے بچالیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی میں آوارہ کتوں کے ایک گروپ نے ایک بچہ پر حملہ کردیا جو اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا۔ کتوں کے حملہ میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
’’ اسریٰ ‘‘ نام رکھنا
ویڈیو: اسپتال میں آوارہ کتوں کی موجودگی سے سنسنی
آوارہ کتوں پر قابو پانے ویلفیر بورڈ کی سفارشات پر عمل آوری: میئر
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار

سنگاریڈی کے سری نگر کالونی میں پیش آئے اس حادثہ میں جملہ 6 کتوں نے بچہ پر اُس وقت حملہ کردیا جب بچہ گھر کے باہر اکیلا کھیل رہا تھا۔ بچہ کی چیخ وپکار سن کر مقامی لوگوں نے اُسے بچالیا۔

اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ کی رونے کی آوازیں سن کر آس پاس کے افراد گھروں سے باہر نکل اُسے کتوں کے حملہ سے بچاتے ہیں۔ واقعہ کے بعد بچہ کو علاج کیلئے سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں اُس کا علاج جاری ہے۔

تلنگانہ ہائیکورٹ تلنگانہ میں چھوٹے بچوں پر آوارہ کتوں کے حملوں کے بار بار پیش آنے والے واقعات پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ عدالت نے آوارہ کتوں کے حملہ میں معصوم بچوں کی جانوں کے ضیا پر تشویش کااظہار کیا۔ ایسا لگتا ہے کہ اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ ناکام ہوگیا ہے۔

a3w
a3w