حیدرآباد

ڈاکٹر روحینہ فاطمہ سحر کو مدینہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے34 واں مدینہ گولڈمیڈل

ان کی والدہ محترمہ نسیم عرفان ریٹائرڈ گورنمنٹ ٹیچر ظہیر آباد ہیں۔ ڈاکٹر روحینہ فاطمہ سحر نے عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری پروفیسر مظفر علی شہ میری صاحب کی زیر نگرانی مکمل کی۔

حیدرآباد: مدینہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے ڈاکٹر روحینہ فاطمہ سحر زوجہ شجاعت علی(بزنس کو آرڈینیٹر -حال مقیم سعودی) کو اردو، پی ایچ ڈی کے زمرہ میں 34 واں مدینہ گولڈمیڈل ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ توصیفی سند اور طلائی تمغہ(جس پر مہر نبوت ثبت ہے ) پر مشتمل ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان اردو میں خواتین کی خود نوشت سوانح عمریاں۔ ڈاکٹر عسکری صفدر سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن حسینی علم حیدرآباد کے زیر نگرانی مکمل کیا۔ڈاکٹر روحینہ فاطمہ سحر بنت محمد حبیب الرحمن (کنٹریکٹر ائیر فورس،بیدر )کا تعلق ایک علمی گھرانے سے ہے۔

ان کی والدہ محترمہ نسیم عرفان ریٹائرڈ گورنمنٹ ٹیچر ظہیر آباد ہیں۔ ڈاکٹر روحینہ فاطمہ سحر نے عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری پروفیسر مظفر علی شہ میری صاحب کی زیر نگرانی مکمل کی۔

اس کے بعد مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے تاریخ اور اسلامک اسٹڈیز جیسے مضامین میں ایم اے کی تعلیم حاصل کی۔ ڈاکٹر روحینہ فاطمہ سحر کا تعلق آل انڈیا ریڈیو سے بحیثیت ریڈیو اناونسر کم وبیش دس سال سے زیادہ عرصہ پر محیط رہا۔ اس ایوارڈ کےملنے پر ان کے والدین، بہن بھائی، اساتذہ اکرام ، پروفیسر مظفر علی شہ میری، پروفیسر عسکری صفدر و دیگر احباب، بالخصوص ڈاکٹر سمیہ تمکین اور عزیز و اقارب نے دلی مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا