ایشیاء

روس میں عمارت میں آگ لگنے سے آٹھ افراد کی موت

ای ایم ای آر کام کی ٹیمیں آگ لگنے کی وجہ کی جانچ کر رہی ہیں۔

ماسکو: روس کے مغربی کیروف علاقے میں لکڑی کے اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگنے سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار
تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان، سعودی عرب، تیل کی پیداوار میں کٹوتی جاری رکھے گا
روس یوکرین خونریز جنگ 11ماہ میں داخل

روسی وزارت برائے ہنگامی حالات (ای ایم ای آر کام) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ کہ آگ ماسکو سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر شمال مشرق میں کلمیز نامی گاؤں میں لگی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سات افراد ہلاک ہوئے اور آٹھویں لاش ملبہ صاف کرنے کے عمل کے دوران ملی۔

ای ایم ای آر کام کی ٹیمیں آگ لگنے کی وجہ کی جانچ کر رہی ہیں۔

کیروف کے گورنر الیگزینڈر سوکولوف نے کہا کہ اس عمارت 11 لوگ رہائش پذیر تھے۔