کھیل
شطرنج کھلاڑیوں ڈی ہریکا اور ارجن کو چیف منسٹر کی تہنیت
تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے جمعرات کے روز شطرنج کے کھلاڑیوں ڈی ہریکا اور ارجن ایری گاسی کو تہنیت پیش کی اور 25لاکھ روپے فی کس نقد انعام کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے جمعرات کے روز شطرنج کے کھلاڑیوں ڈی ہریکا اور ارجن ایری گاسی کو تہنیت پیش کی اور 25لاکھ روپے فی کس نقد انعام کا اعلان کیا۔
دونوں کھلاڑیوں کا تعلق ریاست سے ہے۔ انہوں نے حال ہی میں بڈاپسٹ میں منعقدہ 45 ویں ایف آئی ڈی ای چیس اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔
ریڈی نے ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ اور دیگر ممتاز شخصیتوں کی موجودگی میں چیس کھلاڑیوں کو تہنیت پیش کی۔