ایس آئی آر میں نام یا تاریخ پیدائش کی غلطی؟ جانیں کون سے دستاویزات پیش کریں
میرا نام مجاہد احسن ہے اور میں ہنمکنڈہ کا ساکن ہوں۔میرے دو لڑکوں کی تاریخ پیدائش اسکول میں ایک ہی سال غلطی سے درج ہوئی ہے۔ اب دونوں کو ایس آئی آر کی نوٹس آئی ہے۔
سوال : میرا نام مجاہد احسن ہے اور میں ہنمکنڈہ کا ساکن ہوں۔میرے دو لڑکوں کی تاریخ پیدائش اسکول میں ایک ہی سال غلطی سے درج ہوئی ہے۔ اب دونوں کو ایس آئی آر کی نوٹس آئی ہے۔ ایک ہی سال میں ایک ہی ماں باپ کو دو لڑکے کیسے۔ اگر صحیح ہے تو ڈاکیومنٹس پیش کریں۔ ہمارے پاس صرف دسویں کلاس کا سرٹیفکیٹ ہے۔
وہ بتا سکتے ہیں کیا یا اور بھی کچھ دستاویز بتانا پڑے گا۔ اگر وہ پوچھے تو غلطی سے اندراج ہوا کہہ سکتے ہیں کیا ۔دوسری بات خدا نخواستہ اگر درخواست رد ہو جائے تو پھر کیا راستہ ہوگا؟عوام میں بہت خوف ہے۔ کیا کرنا چاہئے۔تیسری بات ریاست بہار میں جن کا نام ایس آئی آر میں نہیں آیا، معلوم ہوا کہ ان کا نام پھر لسٹ میں لے لیا گیا۔ کیا یہ بات صحیح ہے۔؟
جواب: آپ کے پاس بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن ایس ایس سی سرٹیفکیٹ موجود ہے۔ وہ صحیح تاریخ پیدائش بتانے کے لئے کافی ہو جائے گا۔ اگر آپ چاہیں تو مزید دو ڈاکیومنٹس جیسے پاسپورٹ اور آدھار کارڈ بھی دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس صداقت نامہ ذات ہے تو آپ صداقت نامہ ذات بھی مزید دستاویز کے طور پر پیش کر سکتے ہیں۔
آپ کے پاس ایس ایس سی کا سرٹیفکیٹ موجود ہے۔ وہ آپ کے لئے کافی ہو جائے گا۔ آپ نے ایک اور بات پوچھی ہے کہ کیا بہار کی ووٹر لسٹ میں نئے ناموں کو شامل کیا گیا ہے۔ جی ہاں آپ نے بالکل صحیح سنا ہے۔ بہار کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں جن کے نام نہیں آئے تھے۔ چاہے وہ کوئی بھی زمرے میں کیوں نہ ہوں ۔
ادعا جات اور اعتراضات کے ساتھ ساتھ ڈسپوزل آف نوٹسس کے مرحلہ کے بعد کئی ناموں کو منظوری دی گئی اور قطعی ووٹر لسٹ میں بھی ان ناموں کو شامل کیا گیا ہے۔ بےشک یہ ایک تکلیف دہ مرحلہ ہے کہ شہریوں کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لئے دستاویزات پیش کرنے کے لئے کہا جا رہا ہے۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر ایک کے پاس وہ دستاویزات موجود ہوں جو دستاویزات پوچھے جا رہے ہیں۔ وہ تمام دستاویزات ہر ایک کے پاس موجود ہونا مشکل ہے۔
بےشک یہ ایسا مرحلہ ہے جس میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جہاں تک ریاست تلنگانہ کا سوال ہے یہاں پر رائے دہندوں کو کیا دستاویزات پیش کرنے چاہئیں۔ اس سلسلہ میں طویل مباحث چل رہے ہیں تاہم سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارے پاس تین قسم کے دستاویزات موجود ہونے چاہئیں ۔سب سے پہلے تو ہمیں اپنی خود کی شناخت ثابت کرنے کے لئے کوئی بھی سرٹیفکیٹ ہونا چاہئے۔ اپنی شناخت ثابت کرنے کے لئے ہمارے پاس کوئی بھی آئیڈنٹٹی کارڈ یا شناختی کارڈموجود ہونا چاہئے۔
دوسرا ڈاکیومنٹ ہمارے پاس پیدائش اور ریسیڈنشیل ایڈریس ثابت کرنے کے لئے موجود ہونا چاہئے۔ ہماری تاریخ پیدائش اور ہمارے رہائشی مقام یا پتہ کے لئے بھی کوئی دستاویز ہمارے پاس ہونا چاہئے۔ تیسرا دستاویز پاسپورٹ ہے۔ سب سے اہم بات یہاں یہ ہے کہ جو کوئی بھی لیگل یا لاجیکل ڈسکریپینسی کی صورت میں بہت ہی کارگر جو دستاویز ثابت ہو رہا ہے وہ پاسپورٹ ہے۔
اگر کسی کے پاس پاسپورٹ موجود ہے تو وہ پاسپورٹ کے ذریعہ سے متعدد چیزوں کو ثابت کر سکتا ہے جیسا کہ اپنے اور اپنے والدین کے ناموں میں غلطیاں ہوں تو پاسپورٹ کی پیشکشی کے ذریعہ ان کو درست کیا جا سکتا ہے۔ پاسپورٹ میں تاریخ پیدائش موجود ہوتی ہے۔ تاریخ پیدائش ثابت کرنے کے لئے پاسپورٹ ایک اہم دستاویز ہے۔ علاوہ ازیں مقام پیدائش کو ثابت کرنے کے لئے بھی پاسپورٹ اہمیت کا حامل ہے۔