ایشیاء

چین کے شمال مغربی ریسٹورنٹ میں دھماکہ، 31 افراد ہلاک

دھماکا تقریباً 8 بجکر 40 منٹ پر ین چوان کے ضلع ژنگ کنگ کی ایک مصروف سڑک پر ہوا، جو ریستوران کے آپریٹنگ ایریا میں مائع پیٹرولیم گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔

بیجنگ: چین کے ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے ین چوان میں ایک باربی کیو ریسٹورنٹ میں چہارشنبہ کی رات ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے۔ مقامی افسران نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
میدک کے موضع میں گیاس سلنڈر دھماکہ 2 افراد ہلاک
حکام بورویل کی آگ بجھانے میں مصروف
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی

دھماکا تقریباً 8 بجکر 40 منٹ پر ین چوان کے ضلع ژنگ کنگ کی ایک مصروف سڑک پر ہوا، جو ریستوران کے آپریٹنگ ایریا میں مائع پیٹرولیم گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 38 افراد زخمی ہوئے اور امدادی کوششوں کے باوجود 31 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 7 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔