تلنگانہ

میدک میں تیندوے کی مشتبہ نقل وحرکت سے مقامی عوام میں خوف

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی کسان اور مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی۔یہ گاوں، جنگل کے قریب ہے اور عہدیداروں نے کسانوں سے خواہش کی کہ وہ رات کے اوقات میں کھیت یا پھر جنگل کے علاقہ میں نہ جائیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک کے چیٹلہ تمائی پلی گاوں میں تیندوے کی مشتبہ نقل وحرکت سے مقامی عوام میں خوف وہراس پایاجاتا ہے۔اس تیندوے نے زرعی کھیت میں بچھڑے پر حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
گورنمنٹ میڈیکل کالج میدک میں قومی کوٹہ سے 4طلبہ کو داخلہ
آسٹریلیا میں تلنگانہ کا ایک شخص مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر

اس کسان ایم کرشنا نے کھیت میں واقع ایک شیڈ میں اس بچھڑے کو باندھا تھاتاہم جب وہ اتوار کی صبح واپس ہوا تو اس نے دیکھا کہ یہ بچھڑا ہلاک ہوگیا ہے۔کرشنا نے اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی جس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے۔

انہوں نے کسانوں سے خواہش کی کہ وہ کھیتوں میں تنہا نہ جائیں۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی کسان اور مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی۔یہ گاوں، جنگل کے قریب ہے اور عہدیداروں نے کسانوں سے خواہش کی کہ وہ رات کے اوقات میں کھیت یا پھر جنگل کے علاقہ میں نہ جائیں۔