کھیل

پانچواں ٹسٹ: روہت اور گل کی سنچریوں کی بدولت ہندوستان کو 46 رن کی برتری

کپتان روہت شرما کے ناٹ آؤٹ 102 رن اور شبھمن گل کے ناٹ آؤٹ 101 رن کی مدد سے ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کو لنچ تک ایک وکٹ پر 264 رن بنا کر پہلی اننگز میں 46 رنوں کی برتری حاصل کر لی ہے۔

دھرم شالہ: کپتان روہت شرما کے ناٹ آؤٹ 102 رن اور شبھمن گل کے ناٹ آؤٹ 101 رن کی مدد سے ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کو لنچ تک ایک وکٹ پر 264 رن بنا کر پہلی اننگز میں 46 رنوں کی برتری حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
ویراٹ کو دوبارہ ٹسٹ کپتان بنانا چاہئے: سابق کپتان
روہت شرما کے پاس کریس گیل سے زیادہ چھکے
پانچ کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے

ہندوستان کل کے ایک وکٹ پر 135 رن سے آگے کھیلتے ہوئے دوسرے دن کے پہلے سیشن میں لنچ تک روہت اور شبھمن نے 150 سے زیادہ رن کی شراکت کے ساتھ 246 رنز بنائے۔ اس سیشن میں ہندوستان نے 30 اوورز میں 129 رن بنائے اور روہت اور گل نے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کر لیں۔ لنچ تک روہت 102 رن اور گل 101 رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز آسٹریلیا کو 218 رن پر سمیٹنے کے بعد بلے بازی کرنے اترے ہندوستان کے سلامی بلے باز یشسوی جیسوال نے تیزی سے رن حاصل کرتے ہوئے روہت شرما کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 104 رن جوڑے۔ جیسوال نے 58 گیندوں میں 57 رن بنائے۔ انہیں اسپنر شعیب بشیر نے آؤٹ کیا۔

جمعرات کو ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بین ڈکٹ اور جیک کرولی کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 64 رنز کی شراکت قائم کی۔ بین ڈکٹ 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کلدیپ نے انہیں گل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد کلدیپ نے لنچ سے قبل اولی پوپ کو 11 رنز پر آؤٹ کرکے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔

کلدیپ نے 38ویں اوور میں جیک کرولی کو 79 رنز پر بولڈ کرکے انگلینڈ کی بڑے اسکور کی امیدوں کو جھٹکا دیا۔ رویندرا جڈیجہ نے جو روٹ کو 26 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ جونی بیرسٹو 29 رنز پر کلدیپ کا شکار بنے جس کے بعد کپتان بین اسٹوکس کو کلدیپ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ ٹام ہارٹلے 6 رنز اور مارک ووڈ 0 رنز بنا کر آر اشون کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

چائے کے وقت تک انگلینڈ نے 55 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 194 رنز بنا لیے تھے۔ چائے کے بعد اشون نے برین فاکس کو 24 رنز پر بولڈ کرکے انگلینڈ کا نواں وکٹ لیا اور پھر بلے بازی کرنے آئے جیمز اینڈرسن کو صفر آؤٹ کیا۔

اینڈرسن نے اشون کی گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش کی اور مڈ وکٹ پر کھڑے دیو دت پڈیکل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ شعیب بشیر 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 57.4 اوورز میں 218 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ہندوستان کی جانب سے کلدیپ یادو نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ آر اشون نے چار وکٹ لیے۔ رویندر جڈیجہ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

a3w
a3w