تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے نرسم پیٹ میں کپڑوں کی دکان میں آگ بھڑک اُٹھی، 80 لاکھ کا نقصان
اس واقعہ کے وقت دکان میں موجود دو افراد نے کسی طرح جان بچالی، جس سے بڑا جانی نقصان ٹل گیا تاہم، اس واقعہ میں دکان میں موجود کپڑے اور قیمتی سامان مکمل طور پر جل کرخاکسترہوگئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے نرسم پیٹ میں کپڑوں کی دکان میں آگ بھڑک اُٹھی۔یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق، جیاشری ٹاکیز کے قریب واقع شیورام کلاتھ اسٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔
اس واقعہ کے وقت دکان میں موجود دو افراد نے کسی طرح جان بچالی، جس سے بڑا جانی نقصان ٹل گیا تاہم، اس واقعہ میں دکان میں موجود کپڑے اور قیمتی سامان مکمل طور پر جل کرخاکسترہوگئے۔
آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظرآرہاتھاجس کو دیکھ کرمقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔اس واقعہ کی اطلاع فائربریگیڈ کے عملہ کودی گئی جنہوں نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔
دکان کے مالک بی راجو نے بتایا کہ آگ سے تقریباً 80 لاکھ روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔