ایشیاء

ویڈیوز : افغانستان میں سیلاب، 300 افراد جاں بحق

یو این فوڈ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اچانک سیلاب میں 300 سے زائد افغان جاں بحق ہوئے اور شمالی صوبہ بغلان میں ایک ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔

اسلام آباد: یو این فوڈ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اچانک سیلاب میں 300 سے زائد افغان جاں بحق ہوئے اور شمالی صوبہ بغلان میں ایک ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
افغان شہریوں کو جاری ہزاروں پاکستانی پاسپورٹس کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات
انڈونیشیا میں لاوے کے سیلاب سے 34 افراد ہلاک
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
چین نے طالبان کے سفیر کے کاغذات تقرر قبول کرلئے

عالمی غذائی ادارہ نے ہفتہ کے دن کہا کہ وہ زندہ بچ جانے والوں کو تغذیہ بخش بسکٹس تقسیم کررہی ہے۔ افغانستان میں گزشتہ چند ہفتوں میں غیرمعمولی موسلادھار بارش سے سیلاب آیا ہے۔

کابل سے آئی اے این ایس کے بموجب افغانستان کے صوبوں بغلان اور تغار میں طوفان اور اچانک سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 150 ہوگئی۔ مقامی عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

بغلان میں اضلاع گزرگاہ ِ نور‘ جلگاہ‘ نہرین‘ بغلان ِ مرکزی اور برکہ سیلاب کی زد میں آئے۔ صوبائی دارالحکومت پلِ قمری بھی متاثر ہوا۔ صوبائی ڈائرکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی ہدایت اللہ ہمدرد نے جمعہ کو یہ بات بتائی۔

اسی دوران بیرونی میڈیا نے اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مائیگریشن کے حوالہ سے کہا ہے کہ 200 سے زائد جانیں گئیں اور بغلان میں ہزاروں مکانات تباہ ہوئے۔ صوبہ تغار کے نمک آب اور کفگان میں بھی سیلاب نے 20جانیں لیں۔

تغار کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے سربراہ احمد سر ساجد نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 300 مکانات کے علاوہ برقی اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا۔ گزشتہ مہینہ سے افغانستان میں موسلادھار بارش ہورہی ہے اور سیلاب آرہے ہیں۔

a3w
a3w