تلنگانہ

ٹرین کی پٹریوں کے کام جنگی خطوط پر مکمل کرنے ہریش راؤ کی ہدایت

ہریش راؤ نے آج صبح کلکٹر پرشانت جیون پاٹل اور ڈپٹی چیف انجینئر سنتوش کمار کے ساتھ سدی پیٹ کے نواحی علاقہ منڈپلی میں ٹرین کی پٹریوں کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرصحت ہریش راو نے کہا ہے کہ ضلع سدی پیٹ میں ٹرین کی پٹریوں کے کام جنگی خطوط پر مکمل کئے جائیں۔انہوں نے عہدیداروں اور کنٹراکٹر کو ہدایت دی کہ ان کاموں میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے گئے
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
ادبی تخلیقات قوموں کی فکری سمت کا تعین کرتی ہیں: امیرِ حلقہ ڈاکٹر خالد ظفر

انہوں نے آج صبح کلکٹر پرشانت جیون پاٹل اور ڈپٹی چیف انجینئر سنتوش کمار کے ساتھ سدی پیٹ کے نواحی علاقہ منڈپلی میں ٹرین کی پٹریوں کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے عہدیداروں کو مختلف ہدایات بھی دیں اور کاموں کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے اس موقع پر عہدیداروں سے منڈپلی کے قریب انٹرپاس بریج کی تعمیر میں تاخیر کی وجوہات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔عہدیداروں نے ان کو کاموں کی پیشرفت سے واقف کروایا جس پر وزیرموصوف نے ان کاموں کی بھی جلد تکمیل پر زوردیا۔

ہریش راو نے کہاکہ 15اگست سے پہلے اندرون 60دن سدی پیٹ میں رن کا ٹرائل رن ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ سدی پیٹ۔سرسلا ریلوے لائن کے تعمیر ی کاموں کے لئے 500کروڑروپئے الاٹ کرنے کے بعد ٹنڈر کا عمل مکمل کرلیاگیا ہے۔