حیدرآباد

شہر کے 1.40لاکھ گنیش منڈپوں کو برقی کی مفت سربراہی: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج گنیش چتورتھی تہوار کے موقع پر خیریت آباد گنیش منڈپ میں پوجا کی۔ اس موقع پر عوام کو گنیش تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے ریاست میں امن ترقی، خوشحالی اور بہتر پیداوار کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج گنیش چتورتھی تہوار کے موقع پر خیریت آباد گنیش منڈپ میں پوجا کی۔ اس موقع پر عوام کو گنیش تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے ریاست میں امن ترقی، خوشحالی اور بہتر پیداوار کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
2029 کے فائنل میں راہول کو وزیر اعظم بنانے ریونت ریڈی کا عزم
حیدرآباد میں کار ٹسٹنگ سنٹر قائم کرنے ہینڈائی موٹر انڈیا کا فیصلہ
بائیو ڈیزائن سنٹر، تلنگانہ کے ساتھ شراکت داری کا خواہش مند
آنند مہندرا، اسکل یونیورسٹی کے چیرپرسن ہوں گے

چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گنیش تہوار کے لئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ دونوں شہروں میں 1.40 لاکھ گنیش منڈپ ایستادہ کئے گئے۔ عوام کی درخواست پر حکومت نے تمام گنیش منڈپوں میں مفت برقی سربراہ کی جارہی ہے۔

ریونت ر یڈی نے کہا کہ بحیثیت صدر ٹی پی سی سی کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ کے منصب تک رسائی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ شدید بارش اور سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم ان کی حکومت متاثرین کی ہر ممکنہ راحت وامداد فراہم کررہی ہے۔

خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں بڑے نقصانات سے محفوظ رکھا ہے۔ چیف منسٹر نے خیریت آباد گنیش سمیتی کی جانب سے گنیش منڈپ کو بڑے پیمانہ پر سجانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ملک بھر کیلئے ایک بہتر مثال ہے۔ چیف منسٹر نے انہیں اس پوجا میں شرکت کیلئے مدعو کرنے پر خیریت آباد اتسوسمیتی سے اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی ڈی ناگیندر، صدر خیریت آباد کانگریس کمیٹی روہن ریڈی اور دیگر قائدین موجود تھے۔یواین آئی کے مطابق تلنگانہ میں گنیش فیسٹیول کا بڑے پیمانہ پر روایتی طورپرآج سے آغازہوا۔چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حیدرآباد کے خیریت آباد میں سب سے بڑی گنیش کی مورتی کی پوجا کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ حکومت حیدرآباد کے تمام گنیش منڈپوں میں مفت بجلی سپلائی کررہی ہے۔دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآبادمیں تقریبا 1.40لاکھ پنڈال لگائے گئے ہیں۔گورنر جشنودیوورما نے بھی خیریت آبادکی بڑی گنیش کی مورتی کی پوجا کی۔

کانگریس پارٹی کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں بھی گنیش فیسٹول کے سلسلہ میں پوجا کا اہتمام کیاگیا۔پارٹی کے لیڈروں جگاریڈی، نرنجن، چناریڈی اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔

بی جے پی کے دفترمیں بھی پوجا کا اہتمام کیاگیا۔مرکزی وزراکشن ریڈی، بنڈی سنجے اوردیگرنے پوجا میں حصہ لیا۔حکومت کی جانب سے اس فیسٹیول کے سلسلہ میں وسیع ترسیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

a3w
a3w