جرائم و حادثات
تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ٹینکر،آٹو سے متصادم۔ ایک ہی خاندان کے 5افراد ہلاک
سڑک حادثہ میں مرنے والے خاندان کے رکن کے دیدار کے لئے جانے کے دوران تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: سڑک حادثہ میں مرنے والے خاندان کے رکن کے دیدار کے لئے جانے کے دوران تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے نڈامارومنڈل کے ویمپاڈ اسٹیج قومی شاہراہ 186کے قریب صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیاجب ٹینکر کے ڈرائیور کو کہر کے سبب راستہ نظرنہیں آیا اور اس نے گاڑی کا توازن کھودیا اور یہ ٹینکر مخالف سمت سے آنے والے ٹاٹاایس آٹوسے ٹکراگیا۔
اس حادثہ کے وقت آٹو میں سات افراد سوار تھے جن میں سے تین موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دوکی علاج کے دوران اسپتال میں موت ہوگئی۔مزید چارافراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مرنے والوں کی شناخت کیشولو، گنیا، ناگاراجو، پانڈو اور بوجی کے طور پر کی گئی ہے۔