مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 14 اگست کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 14 اگست کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 14 اگست کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1248۔جرمنی کے کولون کیتھڈرل کے آگ میں تباہ ہوجانے کے بعد تعمیر نو کا کام شرو ع ہوا۔

1281 ۔ منگول راجاکبلائی کا جنگی بیڑا جاپان کے نزدیک سمندری طوفان میں لاپتہ ہوگیا۔

1452۔ اٹلی کے معروف پینٹر اور دستکارلیونارڈو دا وینچی کی پیدائش ہوئی۔

1523۔ سنت جان اول نے کیتھولک مذہب کے اعلی ترین پوپ کا عہدہ سنبھالا۔

1551۔ ترکی کی بحریہ نے طرابلس پر قبضہ کیا۔

1762 ۔ انگریزوں نے کیوبا کے ہوانا پر قبضہ کیا۔

1790 ۔ سویڈن اور روس نے وریلا کے معاہدے پر دستخط کئے۔

1805۔ امریکہ اورتیونس کے مابین امن معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔

1825۔ برطانیہ کے کیمسٹری اور فزکس سائنسدااں مائکل فیراڈے نے ڈیزل کی دریافت کی۔

1848۔ امریکہ کے اوریگن علاقہ کا قیام۔

1862۔ بامبے ہائی کورٹ کا قیام عمل میں آیا۔

1888۔ بجلی کے میٹر کا پیٹنٹ اولیور بی شیلن برگر کو دیا گیا۔

1892امریکی اخبار ’ایفرو امریکن‘ کی بالٹی مور سے اشاعت شروع ہوئی۔

1908۔انگلینڈ کے فوکیسٹون میں پہلی بار’بیوٹی کونٹیسٹ ‘ کا انعقاد ہوا۔

1912 ۔ امریکی فوج نے نکاراگوا پر قبضہ کیا۔

1917۔ چین نے پہلی عالمی جنگ کے دوران جرمنی اور آسٹریا کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1920۔ بیلجیم کے اینٹ ورپ میں اولمپک کھیلوں کی شروعات ہوئی۔

1924۔ ہندستان کے معروف مصنف اور صحافی کلدیپ نیر کی پیدائش ہوئی۔

1935۔ امریکی صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ نے سماجی تحفظ ایکٹ پر دستخط کئے ۔

1937۔ چین نے جاپان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1938۔ بی بی سی کی پہلی فیچر فلم (اسٹوڈینٹ آف پراگ) ٹیلی ویزن پر نشر ہوئی۔

1941۔ برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل اور امریکی صدر فیرینکلن روزویلٹ کے مابین کئی دنوں تک چلنے والی اعلی سطحی میٹنگ ہوئی۔

1945۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپان اتحادی ممالک کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہوا۔

1947۔ ہندستان کی تقسیم ہوئی اور پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔

1948۔ لندن میں 14 ویں اولمپک کھیل ختم ہوئے۔

1956۔ ہندستانی مزاحیہ اداکارجانی لیور کی پیدائش ہوئی۔

1968۔ مرارجی دیسائی کو پاکستان کے اعلی ترین شہری اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا۔

1971۔ بحرین کو 110برسوں کے بعد برطانوی حکومت سے آزادی ملی۔

1971۔ فرانس نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1974۔ ترکی فوج نے قبرص کی راجدھانی نکوسیا پر حملہ کیا۔

1980۔لیکھ ولیسا کی قیادت میں گدانسک شپ یارڈ میں مزدوروں نے ہڑتال کی۔ کمیونسٹ اثر سے پولینڈ کی آزادی میں آج کا دن کافی اہم ہے۔

1986 ۔ پاکستان میں اپوزیشن لیڈر بے نظیر بھٹو گرفتار ہوئیں۔

1988۔ مرارجی دیسائی کو پاکستان کے اعلیٰ شہری اعزاز ’نشان پاکستان ‘سے نوازا گیا۔

1989۔ جنوبی افریقہ کے صدر پیٹر ابلیو بوتھا نے استعفی دیا۔

2007۔دنیا کی سب سے عمردراز خاتون جاپان کی ینومیناگاوا کا انتقال ہوا۔

2007۔ عراق کے کتانیہ میں بمباری میں 400لوگوں کی موت ہوئی۔

2011۔ ہندی فلموں کے معروف اداکار شمی کپور کا انتقال ہوا۔

2013۔ مصر میں پولیس اور مظاہرین کے مابین پرتشد تصادم میں 638لوگ مارے گئے۔