تاریخ کے جھروکوں سے۔ 14 جولائی کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 14 جولائی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 14 جولائی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1223۔ فرانس میں لوئس ہشتم شہنشاہ بنے۔
1456۔ بلغراد کی جنگ میں ہنگری نے آٹومن کو شکست دی۔
1536۔ فرانس اور پرتگال نے اسپین کے خلاف ليونس کے بحری معاہدے پر دستخط کئے۔
1636۔ مغل بادشاہ شاہجہاں نے اورنگزیب کو دکن کا صوبیدار بنایا۔
1656۔ سکھ گرو هركشن کی پیدائش ہوئی۔
1789۔ فرانسیسی انقلاب شروع ہوا۔-
1914۔ رابرٹ ایچ. گوڈارڈ نے سیال راکٹ ایندھن کا پیٹنٹ کرایا ۔
1933۔ جرمنی میں نازی پارٹی کو چھوڑ باقی سبھی اپوزیشن پارٹیوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔
1940۔ دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کے بمبار طیاروں نے سویزنہر پر بمباری کی۔
1948۔اسرائیل نے قاہرہ پر بمباری کی۔
1949۔ اس وقت کے سوویت روس نے پہلا نیوکلیائی بم دھماکہ کیا۔
1958۔ عراقی فوج نے بغاوت کرکے بادشاہت کا خاتمہ کیا۔
1960۔ گوٹے مالامیں آگ زنی کے واقعہ میں 225 لوگ مارے گئے اور 300 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
1962۔ امریکہ نے نوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1969۔ جے پور میں مال گاڑی اور مسافر ٹرین کی ٹکر میں 85 لوگوں کی موت۔
1972۔اس وقت کے سوویت روس نے زیر زمین نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1987۔ تائیوان میں 37 برسوں میں فوجی حکمرانی کا خاتمہ۔
2014۔ انگلینڈ کے چرچ میں خواتین کو بھی بشپ بنانے کے حق میں ووٹ دیا۔
2015۔ ناسا کا نیو هورائزن پلوٹو پر جانے والا پہلا خلائی طیارہ بنا۔۔