تاریخ کے جھروکوں سے۔ 18 اپریل کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں18 اپریل کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں18 اپریل کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1506۔ ویٹیکن کے سینٹ پیٹرس چرچ کی بنیاد رکھی گئی۔
1612۔ مغل بادشاہ شاہ جہاں نے ممتاز سے نکاح کیا۔
1859۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف ہونے والے 1857 کے غدر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے اہم لیڈروں میں شامل رام
چندر رگھوناتھ عرف تانتیا ٹوپے کو شیور پوری میں پھانسی دی گئی۔
1898۔ملک کے پہلے انقلابی دامودر ہری چاپیکر کو انگریز افسر رینڈ اور ائریسٹ کے قتل کے جرم میں یرودا جیل میں پھانسی دی گئی۔
1906۔ سین فرانسسکو میں زلزلہ اور آگ سے تقریباً 4 ہزار افراد جاں بحق
1912آر ایم ایس کارپیتھیا کزلائنر ٹائٹنک سے بچائے گئے 705 مسافروں کو لے کر نیویارک پہنچا۔
1917۔ مہاتما گاندھی نے ستہپ گرہ کے لئے بہار کے چمپارن کا انتخاب کاپ۔
1930ایسٹر اخبار نہ شائع کرنے کی طرز پر بی بی سی ریڈیو پر خبریں نشر نہیں ہوئیں۔
1930۔ سوریہ سین عرف ماسٹر دا نے انڈین ریپبلکن آرمی کے اپنے 62 ساتھیوں کے ساتھ چٹاگانگ اسلحہ خانے پر حملہ کیا۔
1946۔لیگ آف نیشن کا انضمام اور اس کی ساری جائیداد اقوام متحدہ کو سونپی گئی۔
1948۔ نیدرلینڈ کے ہیگ میں بین الاقوامی عدالت کی تشکیل۔
1950۔ ونوبابھاوے نے آندھراپردیش (اب تلنگانہ) کے پچمر پلی گاؤں میں 80 ایکڑ زمین کے ساتھ سے بھودان تحریک کی
شروعات کی۔
1954کرنل جمال عبدالناصر اور ان کے وفادار فوجی افسروں نے مصر کی بادشاہت کو ختم کرکے اقتدار پر قبضہ کیا۔
1955ایشیائی افریقی ملکوں کے بانڈونگ میں ہونے والے پہلے چوٹی کانفرنس میں ہندوستان سمیت 29 ممالک نے شرکت کی۔
1955۔ عظیم سائنس داں البرٹ آئئنسٹائن کا انتقال ہوا۔
1971۔ سمراٹ اشوک نام کا ملک میں تیار پہلا جمبو جیٹ طیارہ 747 ممبئی میں اترا گیا۔
1980۔برطانیہ نو آبادیات رہے ریڈیشیا کو زمبابوے کے طور پر آزادی ملی۔
1983لبنان میں امریکی سفارت خانہ پر ہوئے خودکش حملہ میں 63 افراد کی موت ہوگئی۔
1991۔ کیرل کو ہندستان کی مکمل ریاست کا درجہ دیا گیا۔
1996لبنان میں اقوام متحدہ کمپلکس میں اسرائیلی فوج کے حملے میں وہاں پناہ لینے والے 106 شہریوں کی موت ہوگئی۔
2002۔ افغانستان کے سابق حکمراں محمد ظہیر شاہ 29 سالوں کی جلاوطنی کے بعد راجدھانی کابل واپس آئے۔
2007۔ عراق کی راجدھانی بغداد میں القاعدہ کے مشتبہ دہشتگردوں نے سلسلہ وار کار بم دھماکے کئے جس میں تقریباً دو سو لوگوں کی موت ہوئی۔
2013۔ عراق کی راجدھانی بغداد میں بم دھماکوں سے 27 کی موت، 65 زخمی۔
2014۔ ماؤنٹ ایوریسٹ میں تودے گرنے سے سے نیپال کے 12 کوہ پیما ؤں کی موت ہوئی۔