بین الاقوامیمضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 31 مارچ کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 31 مارچ کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 31 مارچ کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1492۔اسپین میں یہودیوں کو تین ماہ میں عیسائی مذہب قبول کرنے یا ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔

1504۔سکھوں کے دوسرے گرو گروانگددیو کا جنم ہوا۔

1603۔پولینڈ اور روم نے ترکی کے خلاف اتحاد قائم کیا۔

1667۔بمبئی میں پرارتھنا سماج کا قیام عمل میں آیا۔

1745۔پیراگوئے سے یہودیوں کو نکالا گیا۔

1774۔ ہندوستان میں ڈاک سروس کا پہلا دفتر کھلا۔

1809۔روسی مصنف نکولائی گوگول کا جنم ہوا تھا۔

1814۔نیپولین کی مخالف فوج نے پیریس پر قبضہ کیا ۔

1831 ۔کیوبک اور ماٹریل ضم ہوئے۔

1854 ۔امریکہ اور جاپان کے درمیان ایک سمجھوتہ کے تحت جاپان نے اپنی بندرگاہ باہری دنیا کے لئے کھول دی۔

1867۔بمبئی پرارتھنا سماج کا قیام عمل میں آیا۔

1870۔تھامس پی منڈے پہلے سیاہ فام امریکی ووٹر بنے۔

1878۔جیک جیکسن پہلے سیاہ فام عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن بنے۔

1889۔ایفل ٹاور کو باقاعدہ طورپر سیاحوں کے لئے کھولا گیا تھا۔

1889۔انڈین نیشنل کانگریس نے جھنڈے کو قطعی شکل دی۔

1913 ۔ترکی نے بلغاریہ سے امن سمجھوتہ کے لئے بڑی طاقتوں کی صلاح مان لی۔

1917۔امریکہ نے ویسٹ انڈیز کے ڈنمارک کے قبضے والے حصہ کو ڈھائی کروڑ ڈالر میں خریدا اور اس کا نام ورجن آئی لینڈ رکھا گیا۔

1921۔انڈین نیشنل کانگریس کا جھنڈا اپنایا گیا۔

1936۔برطانیہ اور فرانس نے پولینڈ سے حملہ ہونے پر مدد کرنے کا وعدہ کیا۔

1936 ۔اوونس نے برلن اولمپک میں چار طلائی تمغے جیتے میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن سیاہ فام ہونے کی وجہ سے جرمنی ڈکٹیٹر روڈلف ہٹلر نے ان سے ہاتھ نہیں ملایا۔

1941۔دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی نے شمالی افریقہ میں جوابی کارروائی کی۔

1955۔چینی کمیونسٹ پارٹی میں بڑے پیمانہ پر تبدیلیاں ہوئی تھیں۔

1959۔بودھ مذہبی رہنما دلائی لامہ کو تبت سے جلاوطنی کے بعد ہندوستان میں پناہ دی گئی۔

1964۔برازیل کے اقتصادی بحران کے دوران حکومت کے خلاف فوج میں بغاوت ہوگئی۔

1964۔بجلی کی ٹرام کار بمبئی میں آخری مرتبہ چلی۔

1966۔جنوبی افریقہ میں وزیراعظم ہیڈرک وروڈ کی پارٹی کوالیکشن میں بڑی کامیابی ملی۔

1971 ۔مارچ1968 میں مائی لائی (ویت نام) میں شہریوں کے قاتل امریکی لفٹننٹ ولیم کیلی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

1972۔ ہندوستانی فلم کے مشہور اداکارہ میناکماری کا انتقال ہوا۔

1980۔ انڈین سول سروسز (آئی سی ایس) کے آخری افسر نرمل مکھرجی ریٹائر ہوئے۔

1980۔امریکی ایتھلیٹجے سی اوونس کا انتقال ہوا تھا۔

1983۔کولمبیا شہر پوپاین میں آنے والے ہلاک خیز زلزلے میں 500 افراد مارے گئے۔

1986۔میکسیکنایرلائن کا لاس انجلس جانے والا بوئنگ 727 طیارہ میکسکوکے وسط میں ایک چٹان سے ٹکراکر حادثے کا شکار ہوگیا جس میں 166 مسافر ہلاک ہوئے۔

1987 ۔ال سلواڈور کے ایک فوجی ٹھکانے پر چھاپہ ماروں کے حملے میں 43 فوجی مارے گئے۔

1989۔ترکی کے وزیراعظم ترگت اوزال نے اپنے بھائی بھتیجے سمیت بارہ وزراء کو ہٹا دیا۔

1991۔البانیہ میں کثیر پارٹی بنیاد پر ہوئے انتخابات میں کمیونسٹ پارٹی کو بھاری کامیابی ملی۔

1991 ۔معاہدہ وارسا 36 سال بعد ختم ہوگیا۔

1992۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے لیبیا سے 1988 کے لاکربی کمپنی کے طیارہ میں دھماکہ کے ذمہ دار دونوں افراد کو سونپنے یا عالمگیر پابندی برداشت کرنے کے لئے تیار رہنے کے لئے کہا۔

1993 ۔سلامتی کونسل نے ناٹو کو بوسنیا کے اوپر اڑان بھرنے والے طیاروں کو مار گرانے کی اجازت دی۔

1994۔جنوبی افریقہ نے ایمرجنسی لاگو کرکے نٹال میں فوج تعینات کردی۔

2002۔مشرقی اسرائیل کے بندرگاہی شہر حیفہ کے ایک کھچا کھچ بھرے ریسٹورینٹ میں خودکش دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہوئے تھے۔

ذریعہ
یو این آئی