پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گر کر تباہ، 6 ہلاک
ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت6 افسران و اہلکاروں شہید ہوئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا تھا۔
اسلام آباد: پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گر کر تباہ ہوگیا۔
آئی ایس پی نے کہا ہے ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹس سمیت 6اہلکار شہید ہوگئے، پاک آرمی ایوی ایشن کاہیلی کاپٹرفلائنگ مشن پر تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں میجرمحمدمنیب افضل اورمیجرخرم شہزاد، نائیک جلیل، صوبیدارعبدالوحید، سپاہی محمدعمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ 39سالہ میجر خرم شہزاد اٹک کے رہائشی تھے، ان کی ایک بیٹی ہے جبکہ 30سالہ میجر محمد منیب راولپنڈی کے رہائشی تھے، ان کے دو بیٹے ہیں۔شہید ہونے والے 44 سالہ صوبیدارعبدالوحید کرک کے رہائشی تھے اور ان کے چار بچے ہیں، 30 سالہ نائیک جلیل کھاریاں کے رہائشی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔
اسی طرح 27سالہ سپاہی محمد عمران خانیوال کے رہائشی تھے اور ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹاہے،35سالہ سپاہی شعیب جنڈ اٹک کے رہائشی ہیں ان کا ایک بیٹا ہے۔ یاد رہے گزشتہ ماہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لا پتا ہوا تھا بعد ازاں ہیلی کاپٹرکاملبہ موسیٰ گوٹھ وندر لسبیلہ سے ملا۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت6 افسران و اہلکاروں شہید ہوئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا تھا۔