حیدرآباد

گورنر بی جے پی کارکن کی طرح کام کررہی ہیں: جگدیش ریڈی

جگدیش ریڈی نے کہا کہ یہ ہندوستانی جمہوریت کے خلاف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ غیر بی جے پی ریاستوں کی ترقی کو روکنے کی بی جے پی کی سازش کا یہ حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے بلز زیر التوا ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بجلی جگدیش ریڈی نے گورنر تمیلی سائی سوندراراجن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر بی جے پی کارکن کی طرح کام کر رہی ہیں۔سوریا پیٹ ضلع مستقرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر کو جمہوری حکومتوں کی منظوری سے بنائے گئے قوانین کو روکنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
لوک سبھا میں تلنگانہ ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کا بل متعارف
گورنر کی جانب سے واپس کردہ 4بلز کی اسمبلی میں دوبارہ منظوری
راہول گاندھی ہتک عزت کیس: عبوری راحت میں توسیع

 انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستانی جمہوریت کے خلاف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ غیر بی جے پی ریاستوں کی ترقی کو روکنے کی بی جے پی کی سازش کا یہ حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے بلز زیر التوا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر بی جے پی ریاستوں میں گورنر کو مرکز بی جے پی کے کارکن کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اسٹالن کی قیادت والی حکومت نے بلز کی منظوری کے لئے وقت کے تعین کے سلسلہ میں اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی ۔

 انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اس طرح کی سازشوں کے لیے روٹ میپ تیار کیا ہے کیونکہ ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کی مانگ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں سے آرہی ہے۔غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں ترقی مودی حکومت کے لیے ناگوار ہے۔