حیدرآباد
صدرنشین ٹی ایس پی ایس سی کا استعفیٰ گورنر تلنگانہ نے منظور نہیں کیا:راج بھون
جناردھن ریڈی کے استعفی کی منظوری کی اطلاعات کے درمیان وضاحت کی گئی ہے۔وزیراعلی ریونت ریڈی سے گذشتہ روز ملاقات کے بعد جناردھن ریڈی نے استعفی دے دیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن(ٹی ایس پی ایس سی) کے صدرنشین بی جناردھن ریڈی کا استعفی گورنر تلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے منظور نہیں کیا ہے جنہوں نے گذشتہ روز اس عہدہ سے استعفی دے دیا تھا۔اس سلسلہ میں راج بھون کی جانب سے ایک ریلیز جاری کیاگیا۔
جس میں جناردھن ریڈی کے استعفی کی منظوری کی اطلاعات کے درمیان وضاحت کی گئی ہے۔وزیراعلی ریونت ریڈی سے گذشتہ روز ملاقات کے بعد جناردھن ریڈی نے استعفی دے دیا تھا۔
تمیلی سائی جو پوڈوچیری کی ایل جی بھی ہیں، پوڈوچری میں ہیں۔ وہ تلنگانہ کے ساتھ ساتھ پوڈوچری کی بھی زائد ذمہ داری سنبھال رہی ہیں۔راج بھون نے کہاکہ گورنر کو تمام تفصیلات سے واقف کروایاگیا ہے۔