مشرق وسطیٰ

غزہ میں مستقل جنگ بندی کی ضمانت کے تئيں امن بات چیت کی تجویز پر حماس کامثبت موقف

حماس نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی تجویز میں فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کو بھی یقینی بنانا چاہیے اور اس میں قیدیوں کے تبادلے کا سنجیدہ معاہدہ بھی شامل ہو۔

غزہ: حماس نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ غزہ ميں جنگ بندی کی کسی بھی تجویز کے حق میں ہے جو مستقل جنگ بندی اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء کی ضمانت دے سکے

متعلقہ خبریں
غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان

حماس نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی تجویز میں فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کو بھی یقینی بنانا چاہیے اور اس میں قیدیوں کے تبادلے کا سنجیدہ معاہدہ بھی شامل ہو۔

حماس کا ایک وفد مصر کی دعوت پر ہفتہ کے روز قاہرہ روانہ ہوا ہے۔ اس نے کہا کہ قاہرہ میں وہ قطر اور مصر کے ثالثوں سے ملاقات کریں گے، جو کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کو روکنے اور مستقل جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

غزہ میں تعینات صحت کے حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ 18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں دوبارہ شدید جنگی کارروائیاں شروع کیے جانے کے بعد سے کم از کم 1,563 فلسطینی جاں بحق اور 4,004 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔