حیدرآباد

جانوروں کی قربانی مسئلہ پر ہائی کورٹ میں سماعت

عدالت نے کہا کہ حساس مسائل پر لمحہ آخر میں عدالت سے رجوع کرنا کہاں تک درست ہے؟ دوسری طرف ایڈوکیٹ جنرل پرساد نے عدالت کو بتایا کہ جانوروں کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے اور گاؤ کشی کے سدباب کیلئے تمام تر مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی کے مسئلہ پر تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔یگا ٹلپی فاونڈیشن کے بانی شیوکمار کی جانب سے تحریر کردہ مکتوب کو از خود مفاد عامہ کے تحت سماعت کے لئے قبول کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

 مکتوب میں شیو کمار نے تحریر کیا تھا کہ بقر عید کے روز مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہوئے گائیوں کو قربان کیا جارہا ہے۔ عدالت نے مکتوب پر سماعت کرتے ہوئے ریمارک کیا کہ عید سے محض ایک دن قبل مکتوب تحریر کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کو روکنے کا مطالبہ کرنا غیر مناسب ہے۔

عدالت نے کہا کہ حساس مسائل پر لمحہ آخر میں عدالت سے رجوع کرنا کہاں تک درست ہے؟ دوسری طرف ایڈوکیٹ جنرل پرساد نے عدالت کو بتایا کہ جانوروں کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے اور گاؤ کشی کے سدباب کیلئے تمام تر مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔

جگہ جگہ چیک پونٹس قائم کرتے ہوئے جانوروں کی غیر قانونی منتقلی پر کڑی نظر رکھی گئی ہے۔ مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ ہائی کورٹ نے حکومت کو انسداد گاوکشی قانون پر عمل آوری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

 چیف سکریٹری اور ڈی جی پی اس ضمن میں مناسب اقدامات کرنے، ریاست میں امن وآمان کی برقرار ی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ عدالت نے عوام کو بقرعید کو حقیقی جذبہ سے منانے کا مشورہ دیا اور چیف سکریٹری و ڈی جی پی کو2/ اگست تک تفصیلی رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔