تلنگانہ
حیدرآباد اور تلنگانہ میں شدیدبارش۔متاثرہ خاندانوں کی مددکرنے عوام سے پون کلیان کی خواہش
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کی زیر قیادت پہلے ہی راحت اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ حکومت کی ہدایات اور موسمی مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔
حیدرآباد: حیدرآباد اور تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شدید بارش کے دوران، آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلی وجناسیناپارٹی کے سربراہ پون کلیان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید بارش سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔
انہوں نے ہفتہ کو ایک بیان میں موسی ندی کے بڑھتے پانی کے باعث ایم جی بس اسٹینڈ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پانی بھرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کی زیر قیادت پہلے ہی راحت اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ حکومت کی ہدایات اور موسمی مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے تلنگانہ کی شاخ کو سیلاب متاثرین کی مدد فراہم کرنے، خدمت کے کاموں میں حصہ لینے اور ضرورت مندوں کو بنیادی اشیا فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔