مہاراشٹرا

پونے میں ہیلی کاپٹر حادثہ،3 افراد ہلاک

پولیس نے بتایا کہ ہیریٹیج ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر صبح باودھن علاقے میں آکسفورڈ کاؤنٹی ریزورٹ کے ہیلی پیڈ سے ٹیک آف کرتے وقت گر کر تباہ ہوگیا۔

پونے: مہاراشٹر کے پونے میں چہارشنبہ کو ایک ہیلی کاپٹر میں آگ لگنے کے بعد گر کر تباہ ہونے سے دو پائلٹوں سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ ہیریٹیج ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر صبح باودھن علاقے میں آکسفورڈ کاؤنٹی ریزورٹ کے ہیلی پیڈ سے ٹیک آف کرتے وقت گر کر تباہ ہوگیا۔ پولیس نے مرنے والوں کی شناخت دو پائلٹ پرمجیت سنگھ اور جی کے پلئی اور انجینئر پریتم بھردواج کے طور پر کی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے صرف تین منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا جب وہ گھنی دھند کے درمیان پہاڑی علاقے سے گزر رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ایک لیڈر کو لینے اور رائے گڑھ ضلع کے سوتر واڑی لے جانے کے لیے ممبئی کی طرف جا رہا تھا۔