حیدرآبادسیاست

فرقہ وارانہ فسادات کروانا اور اقتدار حاصل کرنا بی جے پی کا مقصد:سکھیندرریڈی

حیدرآباد: صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی نے دعوی کیا ہے کہ کرناٹک میں بُری طرح شکست کے باوجود بی جے پی کے لیڈروں کو عقل نہیں آرہی ہے۔

حیدرآباد: صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی نے دعوی کیا ہے کہ کرناٹک میں بُری طرح شکست کے باوجود بی جے پی کے لیڈروں کو عقل نہیں آرہی ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
ڈاکٹر شبانہ کیسر سوری دوبارہ مانوٹا کی صدر منتخب
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
قاضی پیٹ درگاہ عرس تقاریب کا 17 اگست سے آغاز، ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی

فرقہ وارانہ فسادات کروانا اور اقتدار حاصل کرنا بی جے پی کا مقصد ہے جس کی سازش کی جارہی ہے۔

انہوں نے نلگنڈہ کے کیمپ آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ابھی تک ہوش میں نہیں آ رہی ہے، چار دن گزرنے کے بعد بھی پارٹی کرناٹک میں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ نہیں کرپائی ہے۔

عوام کو اب سوچنا چاہیے کہ یہ کانگریس پارٹی ملک کی قیادت کیسے کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں کانگریس اور بی جے پی پارٹیاں نہیں چلیں گی بلکہ تلنگانہ میں بی آرایس کا سکہ چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم راجستھان میں کانگریس میں انتشار دیکھ رہے ہیں۔

وہاں سیاسی عدم استحکام کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔عوام کو جنونی بی جے پی اور بے سمت کانگریس پارٹیوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ کانگریس پارٹی اندرونی اختلافات کی وجہ سے ٹوٹ جائے گی۔