حیدرآباد

حیدرآباد میں ہندو نوجوانوں کی جانب سے مسجد میں دعوت افطار، ملک میں نفرت کے ماحول کو ختم کرنے پر زور۔

حیدرآباد: ایک ایسے وقت جب ملک میں مفادات حاصلہ کی جانب سے نفرت پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور دلوں میں زہر بھرے جا رہے ہیں۔

حیدرآباد: ایک ایسے وقت جب ملک میں مفادات حاصلہ کی جانب سے نفرت پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور دلوں میں زہر بھرے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
اردو کی بقاء وقت کی اہم ضرورت، اسی میں ہماری تہذیب مضمر: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی

آج بھی کچھ لوگ ہیں جو معاشرہ میں محبت و ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں۔

ایسے ہی چند نوجوانوں نے ایک انوکھی مثال قائم کی ہے۔

مسجد فردوس چنتل کنٹہ چیک پوسٹ حیدرآباد میں مقامی ہندو نوجوانوں کی جانب سے 17 اپریل کو ایک دعوت افطار اور عشائیہ کا اہتمام کیا تھا۔

اس گنگاجمنی تہذیب کے مظاہرے کی مقامی افراد نے ستائش کی۔

مقامی بزرگوں، نوجوانوں اور برادران وطن کی کثیرتعداد نے اس دعوت افطار میں شرکت کی اور ملک میں محبت کی فضاء کو پروان چڑھانے پر زور دیا۔

مقامی ہندو نوجوانوں نے مسجد میں دعوت افطار کے اہتمام کی اجازت دینے پر مسجد کی انتظامی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

اس پروگرام کے اہتمام میں محمد قیصر، قائد امجد خان، مختار، حاجی اور مقامی ہندو نوجوان نکھل، راجیش، شنکر، راجو اور ان کے دوست احباب نے سرگرم رول ادا کیا۔

افطار کے دوران قومی یکجہتی کے متاثرکن نظارے دیکھے گئے۔

ملک میں انتشار کے ماحول میں ایسی کوششیں قومی یکجہتی کے فروغ اور فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے میں اہم رول ادا کریں گی۔

ذریعہ
یواین آئی