کھیل
ٹرینڈنگ

ایک ہی دل ہے کتنی بار جیتو گے میاں۔۔۔۔۔۔

محمد سراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے اپنے 7 اوور کے اسپیل میں صرف 21 رنز صرف کیے اور سری لنکا کے 6 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

حیدرآباد: اتوار کی شام کولمبو کے آر پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں صرف ایک ہی نام گونجا اور وہ نام محمد سراج کا تھا۔ سراج نے ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں سری لنکا کے بیٹنگ آرڈر پر تباہی مچا دی۔

متعلقہ خبریں
تمیم اقبال بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار
ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
کرکٹ کا 122 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
سری لنکا کی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی
چین کے تعمیر کردہ ہوائی اڈے کا انتظام ہندوستانی اور روسی کمپنیاں حاصل کریں گی

 صرف 7 اوورز کے اسپیل میں میاں نے مخالف ٹیم کا بیٹنگ آرڈر پوری طرح تباہ کردیا۔ تاریخی اسپیل کرنے کے بعد سراج نے میچ کے بعد بھی کچھ ایسا کر دکھایا جس کی پوری دنیا میں تعریف ہورہی ہے۔

محمد سراج کو ان کی شاندار کارکردگی پر ایشیا کپ 2023 کے فائنل کیلئے میان آف دی میچ منتخب کیاگیا۔ جب سراج اپنا ایوارڈ لینے آئے تو انہوں نے اعلان کیاکہ وہ میان آف دی میاچ کے طورپر ملنے والی رقم سری لنکا کے گراؤنڈز کو تحفے میں دے رہے ہیں۔

 سراج کی اس سخاوت کیلئے ہندوستانی فاسٹ بولر کی ہر طرف تعریف ہورہی ہے۔ جیسے ہی سراج نے انعامی رقم گروانڈ اسٹاف کو دینے کی بات کی ہندوستانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے حیدرآبادی بولر کے اس شاندار اقدام کی ستائش کرتے ہوئے زوردار تالیاں بجائیں جبکہ سابق کپتان ویراٹ کوہلی تو اپنی خوشی روک نہیں پائے۔

 محمد سراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے اپنے 7 اوور کے اسپیل میں صرف 21 رنز صرف کیے اور سری لنکا کے 6 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سراج ایشیا کپ کی تاریخ میں 6 وکٹیں لینے والے پہلے ہندوستانی اور مجموعی طورپر دوسرے بولر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل سال 2008 میں سری لنکا کے اجنتا منڈس نے اس ٹورنامنٹ میں 6 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ سراج کے اس شاندار مظاہرہ کی مدد سے ہندوستانی ٹیم نے ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں ونڈے کرکٹ میں اپنی سب سے بڑی فتح حاصل کی۔

ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو 263 گیندیں باقی رہ کر 10 وکٹوں سے شکست دیکر 8 ویں بار ایشیا کپ کا خطاب جیت لیا۔ اس کے علاوہ لنکنا ٹیم انڈیا کے خلاف ونڈے کرکٹ میں اپنے کم ترین اسکور پر آل آؤٹ ہو گئی۔ واضح رہے کہ سراج کیلئے یہاں تک پہنچنا آسان نہیں رہا۔

 کافی محنت اور مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد انہوں نے ٹیم انڈیا میں جگہ بنائی۔ سراج نے اپنے ڈیبیو میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد وہ ٹیم سے باہر ہوسکتے تھے لیکن ویراٹ کوہلی نے اپنی کپتانی کے دوران اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں موقع دیا۔

اس کے ساتھ سراج کی محنت نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ سراج کو 2019 میں ہندوستان کے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم میں شامل کیاگیا تھا۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ونڈے سیریز کا دوسرا میچ اڈیلیڈ میں کھیلا گیا۔ سراج کو پلیئنگ الیون میں جگہ ملی۔

 لیکن وہ کچھ خاص نہ کرسکے۔ آسٹریلیا کے بلے بازوں نے سراج کے اوورز میں کافی رنز بنائے۔ سراج نے 10 اوورز میں 76 رنز دیے اور ایک بھی وکٹ نہ لے سکے۔ اس کے بعد سراج 2022 تک ہندوستان کی ونڈے ٹیم سے باہر رہے۔ سراج 2022 میں ونڈے ٹیم میں واپس آئے۔ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں موقع دیا گیا۔

 اس سے قبل انہوں نے 2020 میں ٹسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ سراج نے اپنے ٹسٹ ڈیبیو میچ میں کل پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ونڈے ٹیم میں واپسی کے بعد اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سراج کیلئے 2019 تک کا وقت بہت مشکل رہا ہے۔ حالانکہ وہ ڈومیسٹک میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے جس کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ نے بھی سراج پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس سے انہیں فائدہ ہوا۔

سراج نے ایشیا کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر خود کو ثابت کیا ہے۔ وہ اب تک 29 ونڈے میچ کھیل چکے ہیں اور اس دوران 53 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ سراج نے 21 ٹسٹ میچوں میں 59 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ ویراٹ کوہلی کے بعد کپتان روہت شرما بھی سراج پر بھروسہ کرتے ہیں۔ فی الحال وہ ٹیم انڈیا کے بولنگ اٹیک کا مضبوط حصہ بن چکے ہیں۔ سراج نے اپنی شاندار کارکردگی سے آسٹریلیا کے خلاف ان ہی کی سرزمین پر ٹسٹ سیریز جیتنے میں بھی اہم رول ادا کیاتھا۔

 ہندوستان کے اس دورہ آسٹریلیا میں سراج ٹیم انڈیا کی جانب سے سب سے زیادہ 13 وکٹ لینے والے بولر تھے۔ سراج نے بمراہ اور محمد سمیع جیسے تجربہ کار بولرس کی غیرموجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف اپنی جگہ یقینی بنائی بلکہ آسٹریلیا کو شکست دینے میں بھی اہم رول ادا کیاتھا۔

اس سے قبل دورہ آسٹریلیا میں بھی سراج نے مقامی شائقین کا دل جیت لیا تھا۔ سراج کی ایک تیزرفتار گیند پر حریف بلے باز زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد سراج نے رن بچانے کے بجائے اس بلے باز کے پاس جاکر اس کی خیریت دریافت کی جس کے بعد دنیا بھر میں سراج کا یہ ویڈیو وائرل ہوگیا جس کی ہرکسی نے ستائش کی۔ مداح لنکا کے تازہ واقعہ کے بعد سراج سے پوچھ رہے ہیں کہ ’ایک ہی دل ہے کتنی بار جیتو گے میاں‘۔

a3w
a3w