برتھ سرٹیفکیٹ میں غلطی کی درستگی کا آسان طریقہ
برتھ سرٹیفکیٹ میں ترمیم کے لئے مجھ کو کہاں سے رجوع ہونا چاہئے۔ اس سلسلہ میں تفصیلات پیش کریں تو بڑی مہربانی ہوگی۔
سوال: مجھ کو برتھ سرٹیفکیٹ میں کچھ ترمیم کروانا ہے۔ اس کے لئے مجھ کو کہاں جانا چاہئے۔ میں نے میرے ایک دوست سے دریافت کیا تو ان کا کہنا ہے کہ اب ایس آئی آر کا کام جاری ہے۔ جس کی وجہ سے می سیوا پر یہ خدمات دستیاب نہیں ہیں۔
برتھ سرٹیفکیٹ میں ترمیم کے لئے مجھ کو کہاں سے رجوع ہونا چاہئے۔ اس سلسلہ میں تفصیلات پیش کریں تو بڑی مہربانی ہوگی۔
جواب: برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے حصول،ترمیم کے لئے آپ کبھی بھی می سیوا سے خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ می سیوا کی خدمات ایک مسلسل اور متواتر عمل ہے۔ اس کام میں کبھی بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی ہے۔ می سیوا، کمشنر الیکٹرانک سروسس ڈیلیوری ڈپارٹمنٹ کے تحت ہے اور یہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت کام کرتا ہے۔
اس کے تحت مسلسل اور متواتر خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ می سیوا کے ذریعہ ڈیتھ اور برتھ سرٹیفکیٹ کی اجرائی، ڈیتھ اور برتھ سرٹیفکیٹ میں کرکشنس، ریسیڈنٹ سرٹیفکیٹ کی اجرائی، آدھار کارڈ سروسس، انکم سرٹیفکیٹ کی اجرائی، کاسٹ سرٹیفکیٹ کی اجرائی ودیگر خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ می سیوا کا ہیڈ آفس روڈ نمبر سات بنجارہ ہلز میں واقع ہے۔
اس کے علاوہ می سیوا کی خدمات سے متعلق تمام تفصیلات کے لئے می سیوا کی ویب سائیٹts.meesava. telangana.gov.inملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ می سیوا کی خدمات میں اب ایک نئے فیچر کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈور اسٹیپ ڈیلیوری کی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔ اب اگر کوئی بھی سرٹیفکیٹ یا خدمات کے لئے آپ آن لائن درخواست داخل کرتے ہیں تو وہ سرٹیفکیٹ آپ کے گھر تک لا کر دینے کی سروس بھی شروع کی گئی ہے۔
اگر آپ اس طرح کی سروس کے خواہاں ہیں تو اس کے لئے آپ کو 1100 ڈائیل کرنا ہوگا۔ می سیوا کی جو بھی سروسس ہیں۔ اس کے تعلق سے آپ می سیوا کی ویب سائٹ پر تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ کونسی سروس کس طرح حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے لئے آپ 1100 پر کال کرتے ہوئے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ حکومت کی طرف سے می سیوا، دستاویزات کی اجرائی کے خصوص میں ایک ٹرانسپیرنٹ الیکٹرانک ڈیلیوری سسٹم ہے۔ جس سے جو بھی ضرورت مند لوگ ہیں۔
استفادہ کر سکتے ہیں۔ لہٰذا کسی بھی قسم کے کام یا خدمات کے لئے می سیوا سے فوری رجوع ہونا چاہئے۔ جو بھی خدمات آپ کو درکار ہیں۔ وہ خدمات سے استفادہ کرنا چاہئے۔ ایسے امور میں کوئی تاخیر نہیں کی جانی چاہئے۔ اگر آپ می سیوا کی خدمات سے استفادہ کرتے ہیں تو آپ کے کام جلد از جلد اور آسانی سے مکمل ہو سکتے ہیں۔