قانونی مشاورتی کالمقومی

SIR کی نوٹس ملنے پر کیا کریں؟ کیامقررہ تاریخ پر حاضر ہونا ضروری ہے؟

کیا مجھ کو اس نوٹس کا جواب دینا چاہئے۔ جس تاریخ، وقت اور مقام پر مجھ کو طلب کیا گیا ہے۔ کیا مجھے وہاں جانا چاہئے یا نہیں۔ اس سلسلہ میں مختلف لوگ مختلف مشورے دے رہے ہیں۔ آپ میری رہنمائی فرمائیں کہ میرے حق میں کیا بہتر رہے گا۔

سوال : میرا نام جمیل احمد ہے اور میں گولکنڈہ کا ساکن ہوں۔ مجھ کو ایس آئی آر کی نوٹس آئی ہے۔ میں نے میرے نام سے ہی سیلف میاپنگ کی تھی تاہم نوٹس میں یہ تحریر کیا گیا ہے کہ جس سے میں نے میاپنگ کی ہے۔ میرے اور ان کے نام میں مس میچ اور خامیاں ہیں۔ جس کی وضاحت کے لئے مجھے نوٹس دی گئی ہے۔

کیا مجھ کو اس نوٹس کا جواب دینا چاہئے۔ جس تاریخ، وقت اور مقام پر مجھ کو طلب کیا گیا ہے۔ کیا مجھے وہاں جانا چاہئے یا نہیں۔ اس سلسلہ میں مختلف لوگ مختلف مشورے دے رہے ہیں۔ آپ میری رہنمائی فرمائیں کہ میرے حق میں کیا بہتر رہے گا۔

جواب : ریاست تلنگانہ میں زائد از 92 لاکھ ووٹرس کو نوٹسیں جنریٹ ہوئی ہیں۔ یہ نوٹسیں سسٹم پر جنریٹ ہوئی ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ کی ویب سائٹ پر تمام تفصیلات موجود ہیں۔ تقریباً 32 لاکھ ایسے ووٹرس ہیں۔ جن کی کسی سے بھی میاپنگ نہیں ہوئی ہے اور انہیں نوٹسیں جاری کی گئی ہیں باقی نوٹسیں مختلف غلطیوں اور خامیوں سے متعلق ہیں۔

ایسے حالات میں جن کو بھی نوٹسیں مل رہی ہیں۔ انہیں نوٹسوں کو حاصل کرنا چاہئے۔ جو تاریخ، وقت اور مقام بتایا گیا ہے۔ وہاں بہر صورت رجوع ہو کر اپنی وضاحت پیش کرنا ضروری ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ آپ نے سیلف میاپنگ کی ہے۔ اس کے باوجود کسی اور سے آپ کی میاپنگ ہوئی ہے اور اس میں کچھ غلطیاں ہیں۔

یہ کہہ کر نوٹس جاری کی گئی ہے۔ نوٹس غلط ہے تاہم پھر بھی اس کے باوجود آپ کو وضاحت پیش کرنا ہوگا اور اپنی بات کو رکھنا ہوگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 92 لاکھ کے منجملہ 83لاکھ ووٹرس کو نوٹسیں دے دی گئی ہیں جو نوٹسیں باقی ہیں۔ وہ بھی نوٹسیں جلد ہی دے دی جائیں گی۔ نوٹسوں کی اجرائی کا مرحلہ اختتام کو پہنچ رہا ہے۔

اعتراضات اور ادعاجات کے لئے 7 اکتوبر تک مہلت دی گئی ہے۔ 5 نومبر تک ڈسپوزل آف نوٹسس کا مرحلہ رہے گا۔ جو کوئی بھی ادعاجات اور اعتراضات رہیں گے۔ نوٹسس کے جوابات رہیں گے۔ اس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کا کیا فیصلہ رہے گا۔ ان تمام امور کو 5 نومبر تک پیش کیا جائے گا۔ بعد ازاں 9 نومبر کو قطعی یا حتمی فہرست رائے دہندگان کی اجرائی عمل میں آئے گی۔ اس تاریخ میں کوئی توسیع ہوتی ہے یا نہیں ہوتی ہے۔

یہ ایک الگ بات ہے تاہم جس کو بھی ایس آئی آر کی نوٹس موصول ہوئی ہے۔ جس دن، وقت اور مقام پر حاضر رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس تاریخ کو وہاں پہنچکر وضاحت پیش کرنا ضروری ہے۔ جو کوئی بھی آپ کے پاس ڈاکیومنٹس موجود ہیں۔ وہ پیش کئے جائیں کیونکہ اس پریشانی سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔