مضامین

ورکنگ ویمن کیسے ٹائم مینج کریں

آپ کو سپرموم بننے کی ضرورت نہیں ہے اورنہ ہی ہرکام آپ کو خود ہی کرنا ہے۔ جب آپ وقت کی کمی کا شکار ہوں تو دیگر وسائل استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

آمنہ ماہم

متعلقہ خبریں
بچوں کی تعلیم اور والدین کا کردار
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا
چائے ہوجائے!،خواتین زیادہ چائے پیتی ہیں یا مرد؟
ریلائنس انڈسٹریز دنیا کی 100 بااثر کمپنیوں کی فہرست میں شامل
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں

گھر میں بچے ہوں تو ماؤں کے لیے چیزیں ترتیب دینا کوئی آسان کام نہیں ہوتا ہے۔ بچوں کو دیکھنا، ان کے کھانے پینے اورضروریات کا خیال رکھنا ماؤں کے ذہن پر سوار رہتا ہے۔ بچوں کی موجودگی میں ہرآئے دن افراتفری کا سامنا رہتا ہے، تاہم چند باتوں پرعمل پیرا ہوکر ورکنگ مائیں اپنے وقت کا زیادہ بہتر اورزیادہ موثر استعمال یقینی بناسکتی ہیں…

اپنے وقت کاجائزہ لیں:۔

 اس بات کا بطور جائزہ لیں کہ آپ اپنا وقت کس طرح گزارتی ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کے اس دور میں ہم کم ازکم ایک گھنٹہ روزانہ ایسے کاموں پر خرچ کرتے ہیں، جنہیں یاتو بعد میں کیاجاسکتا ہے یاپھر انھیں اپنے شیڈول سے خارج کیاجاسکتا ہے۔

 چیزوں کو منظم کریں:

فائلوں کا ایک کیبنٹ بنائیں اور اس میں ہرچیز کی ایک کاپی رکھیں۔ کیبنٹ میں ہربچے کا ایک علیحدہ فولڈرہونا چاہیے، تاکہ ضرورت پڑنے پر آپ کو معلوم ہوکہ کون سی چیز کہاں رکھی ہوئی ہے(اسکول ،ڈاکٹر وغیرہ)۔ ضروری قانونی اورشہری دستاویزات بنوانے میں تاخیرنہ کریں ،آج کا کام کل پر نہ چھوڑیں۔

 آگے کی سوچ رکھیں:۔

 ایسے طریقے تلاش کریں، جن پر عمل پیرا ہوکر آپ ایک کام کو انجام دینے کے مراحل کوکم کرسکیں یااس پر صرف کیے جانے والے وقت میںکمی لاسکیں ۔ مثلاً کوشش کریں کہ اگلی صبح کے لیے جس قدرزیادہ سے زیادہ تیاری آپ ایک رات پہلے کرسکتے ہیں، کرلیں۔

ملٹی ٹاسکنگ:۔

کچھ چیزوں کو ایک طرف کرکے رکھنا سیکھ لیں، جنہیں آپ اپنے فرصت کے لمحات میں کرسکتی ہیں۔ جب آپ فری ہوں تواس وقت آپ نہ صرف بلوں کی ادائیگی کرسکتی ہیں بلکہ بچوں کے ہوم ورک کا جائزہ بھی لے سکتی ہیں۔ کوئی بھی چیز خریدنے کے لیے مارکیٹ جانے سے پہلے انٹرنیٹ پرریسرچ کرلیں، اس طرح مارکیٹ میں آپ کا وقت بچ جائے گا۔

 دوسروں کی مدد لیں:۔

آپ کو سپرموم بننے کی ضرورت نہیں ہے اورنہ ہی ہرکام آپ کو خود ہی کرنا ہے۔ جب آپ وقت کی کمی کا شکار ہوں تو دیگر وسائل استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ لانڈری چھانٹنے کا کام ہویا کچھ چیزوں کو ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھنا ہو، یہ وہ کام ہیں جس میں آپ کے بچے بھی آپ کے مددگاربن سکتے ہیں۔

کیلنڈر تیار کریں:۔

 کسی ہمیشہ نظرآنے والی جگہ پرایک ’فیملی وال کیلنڈر ‘ لٹکائیں۔ پیرنٹس ٹیچرمیٹنگ سے لے کر ڈاکٹر کے اپائٹمینٹ تک، ہرچیز کو کیلنڈر پرمارک کریں۔ کرانہ(گراسری)کی لسٹ فریج پرچسپاں کردیں۔ ایک وائٹ بورڈ کچن میں لٹکادیں اور ضروری فہرستیں اوریادرکھنے والی چیزیں اس پر درج کردیا کریں۔

ہر چیز کو جگہ پررکھیں:۔

کیا آپ کا اکثر وقت ایسی چیزوں کو تلاش کرنے میں ضائع ہوجاتا ہے، جنہیں آپ کسی نہ معلوم جگہ رکھ کربھول گئی ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ استعمال کے بعدایک چیز کو اس کی مقرر کردہ جگہ پرہی رکھیں، تاکہ اگلی بار جب جلدی میں آپ کو اس چیز کی ضرورت پڑے تو آپ کو اسے ڈھونڈتانہ پڑے۔

باسکٹ استعمال کریں:۔

باسکٹ بہت کمال کی چیز ہے۔ ایک اچھے سائز کی باسکٹ ہرکمرے میں رکھیں، جس میں کھلونے ،کتابیں اورویڈیوزوغْیرہ رکھیں۔

اضافی چیزیں بناکر رکھیں:۔

کھانے پینے کی چیزیں اضافی بناکر فریزکرلیا کریں۔ جب کبھی آپ کے کسی بچے یافیملی ممبر کو کھانے کی ضرورت محسوس ہوگی تو آپ کو کوئی چیزتیارکرنے کیلئے شروع سے تیاری نہیں کرنا پڑے گی۔

٭٭٭